اٹک میں پولیس نے 7 ملزمان گرفتا ر کرکے 5 کلو چرس،33 لیٹر شراب اور 2 پسٹل 30 بور برآمد،

اٹک 7 ملزمان گرفتا ر،5 کلو چرس،33 لیٹر شراب اور 2 پسٹل 30 بور برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروش عمر خطاب ولد نصرت محمود سکنہ شاہیا حسن ابدال سے 1600 گرام چرس،تھانہ بسال پولیس نے بسال گا وں سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ2 منشیات فروشوں حیدر زمان ولد امیر زمان سے 1520 گرام چرس اور وحید اقبال ولد محمد اقبال سے 1400 گرام چرس،تھانہ باہتر پولیس نےہمک گاوں سے تعلق رکھنے والے دو بدنام زمانہ شراب فروشوں ملزمان بنیامین ولد کرم خان اور محمد ریاض ولد خان محمد33سے لیٹر شراب سمیت گرفتار،تھانہ جنڈ پولیس نے وشال ولد چاند لعل سکنہ کوہاٹ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ،تھانہ صدر اٹک پولیس نے اقدام قتل کے ملزم شیر باز خان ولد فضل الرحمان سکنہ گھوڑا مار سے دوران تفتیش آلہ ضرر پسٹل برآمد کر کے ،تمام7منشیات فروش اور غیر قانونی طور پر ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں آہنی زیور سے آراستہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں