طیب شہید پولیس لاہن اوکاڑہ میں پنجاب پولیس میں بھرتی کے سلسلہ میں ہونے والے تحریری امتحان میں امیدوار لڑکی نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی مقدمہ درج پولیس کی طرف سے تفتیش کی جا رہی ہے
پنجاب پولیس میں بھرتی کے سلسلہ میں ہونیوالے پولیس لاہن اوکاڑہ میں تحریری امتحان میں نقل کرتے ہوے امیدوار لڑکی پکڑی گئ دوران امتحان امیدوار لڑکی الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے نقل کر رہی تھی نگران عملہ نے پرچہ کینسل کر کے موقع سے لڑکی جویریہ سکنہ فور ون ایل کو گرفتار کر کے تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر وا دیا
امیدوار لڑکی کے دائیں کان سے ائرپوڈ اور پاؤں کے جوگر کے اندر سے الیکٹرانک ڈیوائس برامد ہوئ پولیس کے مطابق امیدوارلڑکی کے بہنوئ بر طرف شدہ سابقہ کانسٹیبل محمد علی نے پولیس لاین کے گیٹ کے باہر امیدوار کو ڈیوائس فراہم کی
پولیس کی طرف سے امیدوار سے مزید تحقیقات جاری ہے