اندھے قتل کا معمہ حل حقیقی بیٹی ھی باپ کی قاتل نکلی

دیپالپور میں شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل حقیقی بیٹی ھی باپ کی قاتل نکلی ملزمہ نے پسند کی شادی میں رکاوٹ بننے اور تشدد کرنے کے باعث باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمہ گرفتار اور آلہ قتل برآمد

اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور صدر تھانہ کی حدود میں قتل ہونے والے حافظ قرآن شخص کی بیٹی ہی قاتلہ نکلی قاتلہ گرفتار ملزمہ کا اعتراف جرم مزید تفتیش جاری ہیں

تھانہ صدر دیپال پور اوکاڑہ کی ابادی داخلی کری والا میں پانچ روز قبل حافظ قران شخص اللہ دتہ احاطہ مویشیوں میں رات کو سویا ہوا تھا اس دوران اسے فاہرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقتول کے بھائی امانت علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اس دوران ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے ملزمان کی گرفتاری کا پولیس کو ٹارگٹ دیا پولیس نے ساہنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے مقتول کی نوجوان بیٹی ام حبیبہ کو حراست میں لے کر قتل کے متعلقہ تفتیش کی اس دوران امہ حبیبہ نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا پولیس نے ملزمہ سے آلہ قتل برامد کر لیا اس دوران ملزمہ نےمزید انکشاف کیا کہ وہ ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر اس کا باپ اس میں رکاوٹ تھا ایک روز مجھے اور اس کی والدہ کو اس کے باپ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد میں نے فائر مار کر اپنے باپ کو سوتے میں قتل کر دیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں