اسلام اباد ہائی کورٹ جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری کو نیب انکوائری میں تعاون کی ہدایات۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جموں کشمیر کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری سردار سبیل ممتاز کو نیب کی انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار نے اب تک انکوائری میں شامل ہونے سے گریز کیوں کیا..؟ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے سوسائٹی کے اغاز سے اب تک کا ریکارڈ طلب کیا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے اور انکوائری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی, نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری ابتدائی مرحلے میں ہے کسی قسم کی زبردستی یا کاروائی نہیں کی گئی صرف متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے جس پر درخواست گزار نے تعاون نہیں کیا عدالت نے ہدایات دی کہ درخواست گزار نیب انکوائری میں تعاون کرے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں بعد مقرر کر دی گئی۔