آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف سینیر صحافی محسن جمیل بیگ کے بڑے بھائی محمدجمیل بیگ انتقال کر گئے

‏اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی خبررساں ادارے ”آن لائن نیوز انٹرنیشنل“ و روزنامہ جناح کے ایڈیٹر انچیف سینیر صحافی محسن جمیل بیگ کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ان کی ،نمازجنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی اور وہیں سینکٹروں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سمیت سینئرسیاستدان ، بیوروکریٹس،فوجی افسران، ٹی وی چینلز کے اینکرز،سینئر صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی کل بعدنمازعصر ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ اہم شخصیات نے محسن جمیل بیگ سے ان کے بھائی کے انتقال پر فرداً فرداً اظہار افسوس کیا۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ،سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹینٹ جنرل آصف غفور،ایڈیٹر انچیف اے بی این نیوز مہتاب خان،سینیٹر احمد خان‘سابق صدر نیشنل پریس کلب حاجی انور رضا‘معروف اینکر سلیم صافی، سینئر صحافیوں رانا طاہرمحمود،حامد میر، خوشنود علی خان،آر آئی یو کے صدر طارق ورک ، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی،سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ ،ایم پی اے ملک ابرار ،پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض، سابق کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایس پی (ر) عابد شاہ،سینیٹر قادر مندوخیل، سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور سمیت سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں