22

جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں رشید ترابی کے فیصلہ سے بحران

راولاکوٹ آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے سابق امیر رشیدترابی کی طرف سے پی ٹی آی کے امیدوار تنویر الیاس چغتائی کے حق میں دست برداری پر جماعت اسلامی میں اختلاف ۔۔۔ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسطی باغ کے حلقہ میں نثار شاہق کو امیدوار نامزد کرنے یا راجہ یاسین کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا جاے گا ۔۔۔۔رشید ترابی کو شو کاز نوٹس بھی دیا جاے گا ۔۔۔۔۔رشید ترابی نے گزشتہ الیکشن میں بھی جماعت اسلامی کی اجازت کے بغیر ن لیگ کے مشتاق منہاس کے حق میں دست برداری کر کے بدلہ میں ٹیکنو کریٹ نشت پر اسمبلی ممبر بنے تھے

آزاد کشمیر الیکشن 2021

تحریک انصاف کو حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ میں بڑی کامیابی مل گئی

جماعت اسلامی کے امیدوار و سابق امیر عبدالرشید ترابی سردار تنویر الیاس کے حق میں دستبردار

عبدالرشید ترابی نے پریس کانفرنس کرکے ساتھیوں سمیت تنویر الیاس کی حمایت کا اعلان کردیا

ساتھیوں سمیت حلقہ کے وسیع تر مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا، عبدالرشید ترابی

اپنے ساتھیوں سے کئی دنوں سے مشاورت کا عمل جاری تھا، عبدالرشید ترابی

آج سے جماعت اسلامی کے حلقہ وسطی باغ کے کارکنان سردار تنویر الیاس کی مہم چلائیں گے، عبدالرشید ترابی

وفاقی وزراء کی جانب سے بھی مفاہمت کے لیے رابطے جاری تھے، عبدالرشید ترابی،

یہ مفاہمت صرف حلقہ وسطی باغ کی سطح پر ہے، عبدالرشید ترابی

وفاقی وزراء اور تنویر الیاس نے یقین دہانی کرائی کہ آزاد کشمیر کا سٹیس تبدیل نہیں ہوگا، سردار تنویر الیاس

تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے دستبرداری پر عبدالرشید ترابی کا مشکور ہوں، سردار تنویر الیاس

تحریک انصاف آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، سردار تنویر الیاس

تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی، سردار تنویر الیاس

عمران خان کشمیریوں کے لیے سب سے زیادہ درد رکھنے والے لیڈر ہیں، سردار تنویر الیاس

عمران خان نے کشمیر میں مظالم اور اسلام فوبیا کیخلاف سب سے زیادہ آواز اٹھائی، سردار تنویر الیاس

عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، سردار تنویر الیاس

لعمران خان نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دیا ہے، سردار تنویر الیاس

عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، سردار تنویر الیاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں