13

کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں: فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔ جے یو آئی رہنما موسی خان کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا نے پارٹی رہنما کو رہائی پر مبارکباد دی۔ پی ڈی ایم  کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے، ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے، قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں۔ انتقامی کاوروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے۔ جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں