20

یورپ میں سزا یافتہ بد نام زمانہ شخص پرویز لوسر کو پاکستانی ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کے خلاف جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ

یورپ میں سزا یافتہ بد نام زمانہ شخص کو پاکستانی ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کے خلاف جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ

آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے بارسلونا سے
تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پاک ای یو فرینڈشپ کے خود ساختہ صدر پرویز لوسر جوکہ نوسربازی کے علاوہ کئی مقامات میں سزا یافتہ ہے کے خلاف مظاہرہ کیا

مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھا جن پر تحریر تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو سول اعزاز  دینا ان اعزازات کی توہین ہے 

یورپ میں فراڈ میں ملوث لوگوں کی حوصلہ افزائی بند کی جائے 

یورپ کی عدالتوں سے سزا یافتہ لوگ اعزازات کے مستحق نہیں

: ایسے سزا یافتہ مجرموں کو سول ایوارڈ دے کر یورپ کے اندر بسنے والے پاکستانیمیں بددلی پھیلے گی بدنام زمانہ لوگوں کو نوازنے سے پاکستانی ایوارڈ ز کو بے توقیر ہونے سے بچایا جائے پرویز لوسر جیسے نوسر باز کو ایوارڈ دینے سے پہلے تحقیق کی جائے

مظاہرے کی قیادت بارسلونا کے پاکستان رہنما ایاز عباسی کررہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں