18

کینسر کے مرض میں مبتلا سابق صدر ممنون حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق صدر مملکت ممنون حسین کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں