23

آزاد کشمیر میں حکومت 1344 روپے میں  6 عدد مرغیاں فی خاندان دے گی

لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، آزادکشمیر نے پرائم منسٹر انیشیٹو فار بیک یارڈ پولٹری پراجیکٹ کے تحت حلقہ کھاوڑہ کے مختلف علاقوں میں مرغیوں کے ایک سو سیٹ تقسیم کیئے گئے، جن میں گاوں گورسیاں،جیوا، کومی کوٹ، نڑاٹ، چوتھلہ،جلیار شامل ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک آزادکشمیر میں اس پراجیکٹ کے تحت آسٹرلورپ، آر آئی آر اور فیومی نسل کی مرغیاں دی جارہی ہیں، ایک سیٹ 6 عدد مرغ/ مرغیوں پر مشتمل ہیں جس پر 30فیصد حکومت کی طرف سے سبسڈی دینے کے بعد 70 فیصد بینفشری شیئر 1344 روپے میںدیا جاتا ہے۔ اس موقع پر میڈیا آفیسر برائے پرائم منسٹر انیشیٹو فار بیک یارڈ پولٹری ڈاکٹر ذیشان انجم نے بتایاکہ محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے دی جانیوالی یہ مرغیاں مکمل ویکسنیشن شدہ ہیں جن کو 12ہفتے تک سرکاری فارم میںتیار کیا جاتا ہے۔ ان مرغیوں کی عام مارکیٹ میں قیمت تین ہزار سے بھی زائد ہے۔ اس سکیم کے تحت گزشتہ سال کے دوران محکمہ لائیو سٹاک 25021 اور موجودہ سال میں تقریباً73,000 مرغیاں تقسیم کی ہیں، اس سے آزادکشمیر میں لوگوں کو گھریلو سطح پر انڈوں اور گوشت کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کی طرف سے اس پروگرام میں بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے اور ڈیمانڈ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلے آو پہلے پاو کی بنیاد پر لوگوں سے درخواست فارم لینے کے بعد انہیں مرغیاں فراہم کی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں