43

اٹک خورد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا

اٹک اٹک خورد پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں اورسوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ کی نمائش کر کے اپنے آپ کو بدمعاش اور قانون سے بالاتر سمجھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد کی زیر نگرانی سب انسپکٹر طارق محمود نے پولیس ملازمین کے ہمراہ اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلو ڈ کرنے والے نوجوان صادق امین ولد نور نواب ساکن اٹک خورد کو گرفتار کر لیا ملزم علاقہ اور محلہ میں خوف پھیلانے اور اپنے آپ کو قانون سے بالا تر دیکھانے کے لیے اسلحہ کے ساتھ تصویر بناتا اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتا ملزم سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جانے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ گولیاں بھی بر آمد کر لیے گئے اٹک پولیس کسی بھی شخص کو ضلع کی سر زمین پر بد امنی اور خوف پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی اور خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں