41

پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر یونس عمر کے اندھے قتل میں قلیل وقت میں مبینہ قاتل سابق ملازم گرفتار

اٹک پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر یونس عمر کے اندھے قتل کو جس میں انہیں ان کے گھر میں رسیوں سے باندھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا کا سراغ لگا کر ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی چوہدری مظہر الاسلام اور ان کی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں سابق ملازم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر یونس عمر جو ریٹائرمنٹ کے بعد غازی بروٹھہ پروجیکٹ میں بھی ملازمت کرتے رہے وہ انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے تھانہ اٹک سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ میجر ریٹائرڈ یونس عمر کو جن کی رہائش دارالسلام کالونی میں تھی کی لاش جسے رسیوں سے باندھ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کی اور ان کے بیٹے محمد فرقان عمر ولد یونس عمر سکنہ نواں پنڈ ڈاکخانہ شمولہ لڈھڑ تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ڈی پی او کی ہدایت پر اے ایس پی محمد جواد اسحاق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی چوہدری مظہر الاسلام اور انچارج ایچ آئی یو سمیت دیگر شامل تھے نے اندھے قتل کی واردات کو سلجھانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لا کر جد ید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد قلیل وقت میں ملزم عبدالحکیم ولد عبدالرحیم سے ہوئی جو مقتول کے پاس ملازم تھا سے تفتیش کی تو اس دوران ہوش ربا انکشاف سامنے آئے ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے مالک سے رقم ادھار لی جو اس وعدہ کے ساتھ اسے دی گئی کہ وہ واپس کر دے گا تاہم رقم نہ ہونے کی وجہ سے کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی واجب الادا رقم واپس نہ کر سکنے پر بالاخر اپنے محسن مالک کو رسیوں سے باندھ کر گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں