50

پنڈی گھیب : گنڈاکس میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ , فائر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا , 5 زخمی ہو گئے

پنڈی گھیب :
گنڈاکس میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ , فائر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ,
5 زخمی ہو گئے

پولیس ذرائع کے مطابق پنڈی گھیب کے علاقے گنڈاکس میں دو فریقین کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران آتشین اسلحہ کا استعمال ہوا جس دوران مظہر ولد ممریز کو پیٹ پر فائر لگا جبکہ عاقل ولد نواب ساکنان گنڈا کس بھی فائر لگنے سے مضروب ہوا اور اِسکے علاوہ کُل 4 افراد زخمی ہوئے بعد ازاں مظہر نامی شخص کو طبی امداد کے لیئے تحصیل کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا ,

وقوعے کی اطلاع پر انچارج HIU تھانہ پنڈی گھیب سب انسپکٹر انجم سہیل پولیس اہلکاران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں پر پولیس کیجانب سے شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں , آخری معلومات موصول ہونے تک پولیس تفتیش کا آغاز کر چکی ہے جبکہ ہسپتال میں ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب حاجہ گلفراز احمد اور انچارج سٹی چوکی اے ایس آئی محمد سجاد موجود ہیں

//sahafi.online/wp-content/uploads/2021/05/1621887551965.mp4″][/video]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں