38

کراچی منگھوپیر کے مکینوں کا لوڈشیڈنگ کے خلاف کے احتجاج رات کے اوقات میں بجلی کی بندش پر نظرثانی کیا جاۓ

کراچی منگھوپیر کے مکینوں کا لوڈشیڈنگ کے خلاف کے احتجاج رات کے اوقات میں بجلی کی بندش پر نظرثانی کیا جاۓ

شدید گرمی میں معصوم بچوں کی چیخ و پکار
مظاہرین نے کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا

ریکوری کے نام پر لوڈشیڈینگ منگھوپیر کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہورہی ہے صارفین پر DET ایوریج اضافی یونٹ بلنگ نامنظور نامنظور

اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ بند کرو کے بلند نعرے
مظاہرین میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کے الیکٹرک انتظامیہ اور اعلی حکام سے رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ اہلیان منگھوپیر نے کے الیکٹرک کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا تھا اب تو منگھوپیر میں مکمل طور پر کیبل سسٹم اور میٹرز نصب بھی کیے گۓ ہیں پھر بھی کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب بھرپور لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حالانکہ کے الیکٹرک نے منگھوپیر کے مختلف علاقوں کے معززین اور سماجی تنظیموں سے وعدہ کیا تھا کہ کیبل سسٹم مکمل ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جاٸیگا لیکن افسوس کے الیکٹرک نے وعدہ وفا نہیں کیا جس کی وجہ سے مجبورًا ہم سڑکوں پر نکل پڑے آۓ ہیں اور جب تک رات کے اوقات کار میں بجلی کی بندش پر نظرثانی نہیں کی جاٸیگی اس وقت تک احتجاج اور مظاہرے جارہی رہیں گے مظاہرے میں پختون آباد ، گلزارآباد ، مشکی پاڑہ ، سرمستانی محلہ ، مکرانی پاڑہ ، و دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں مقامی لوگ شریک تھے

منگھوپیر گرڈ اسٹیشن ACIL فیڈر سے مظاہرین اور رپورٹنگ ٹیم کے ساتھ عبدالغنی (منگھوپیر) زوار حسین ہاشمی ، امیر صاحب عبداللہ ، سردار نوید وحید ، سکندر علی منگھوپیر سخی سلطان سوشل ویلفیٸر ، لیگل ایکشن کمیٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں