52

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع۔*

*وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع۔*

اسلام آباد میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کردی گئی، فیصلہ کرونا کيسز کی شرح 5 فيصد سے زيادہ ہونے پر کيا گيا۔وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح تقریباً 6 فیصد ہونے کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی گئی۔نوٹيفکيشن کے مطابق 7 جون کو تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی او سی کرے گا۔دوسری جانب وفاقی حکومت کا اساتذہ کی ویکسینیشن 5 جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور امتحانی عملے کی جلد ویکسینیشن کی جائے گی، امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔وزارت تعلیم نے این سی او سی کو صوبوں کی مدد کی درخواست کی ہے، اساتذہ کی ویکسینیشن کیلئے صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلے لکھ دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں