37

رینجرز اور پولیس نے کراچی کے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈاکو گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈاکو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 مارچ کو ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے میں گھر کے باہر تین لڑکوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردات کی۔ جس کی سی سی ٹی وی فویٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ملزم کے ساتھی نعیم عرف چریا کے پاس 30بور پسٹل بھی تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزم کی گر فتاری سی سی ٹی وی فو ٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔
دوران تفتیش ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈا نے اعتراف کیا کہ وہ اپریل 2021 کے دوران اپنے ساتھی نعیم عرف چریا کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر مختلف علاقوں (رئیس امروئی، ڈسکو موڑ، اسلام چوک، نشان حیدر چوک اور گردونواح) میں چھینا جھپٹی،خواتین سے پرس اور راہ گیروں سے موبائل فو ن چھیننے کی مختلف واردتوں میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر9001111-0347 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
*ترجمان سندھ رینجرز*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں