44

نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل، بوٹا نامی شخص نے کتنی بولی لگائی؟

سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی شیخوپورہ کے قصبے فیروز وٹواں میں اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔

چوہدری محمد بوٹا نامی شخص نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑکےحساب سے سب سے زیادہ بولی دی، بولی کے موقع پر اراضی کے 6 دعوےدار بھی سامنے آگئے۔

سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کی اراضی کی نیلامی کا عمل شیخو پوہ میونسپل دفتر میں صبح 10 بجے شروع ہوا جو ساڑھے 3 بجےسہ پہر تک جاری رہا۔

اراضی کی خریداری کیلئے3امیدوار سامنے آئے ، سب سے زیادہ بولی ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کےحساب سےمحمد بوٹا نامی شخص نے لگائی۔

اس بولی کے مطابق زمین کی قیمت گیارہ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ، نیلامی میں حصہ لینے والوں کو 10 لاکھ زر ضمانت جمع کروانےکی ہدایت کی گئی۔

نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل کو احتساب عدالت اسلام آباد نے دیا تھا، نیلامی کی فی ایکڑا بتدائی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

انچارج بولی اجمل فاروق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نام 88 کنال 4مرلے جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا، بولی کی قیمت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

نیلامی کے موقع پر اسی اراضی کے 6 دعوےدار بھی سامنے آگئے جنہیں عدالت سے رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں