19

ابراہیم حیدری سے گذشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار۔ گرفتار ملزمان گزشتہ روز دو شہریوں سے موبائل فون، کیش سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ابراہیم حیدری سے گذشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار۔

گرفتار ملزمان گزشتہ روز دو شہریوں سے موبائل فون، کیش سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 149/2021 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کےاسلحہ، چھینا گیا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ملزمان کے زیر استعمال مشکوک موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

گرفتار ملزمان کو مدعی مقدمہ نمبر 149/2021 کیجانب سے شناخت کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور علاقے میں لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان کا کرمنل ڑیکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عبدالغنی اور ظفر شامل ہیں۔

*ترجمان ضلع ملیر پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں