31

ٹریکٹر ٹرالی سے 98.22 کلو گرام چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان نئے ضم شدہ علاقہ جات میں قائم تھانہ مغل کوٹ پولیس کی منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بڑی کاروائی،گاڑی سے 98.22 کلو گرام چرس برآمد,ملزم زیر حراست, مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ و مغل کوٹ طیب خان نے ہمراہ پولیس پارٹی زیرقیادت ڈی اس پی مختیار خان مغل کوٹ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی (ٹریکٹر ٹرالی) کو جب روکا گیا تو گاڑی مذکورہ کو مشکوک پاکر چیک کیا گیا اور چیک کرنے پر گاڑی سے 98.22 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں