163

ابصار عالم پر حملہ کے بعد وزارت اطلاعات کی خاتون افسر کا سوشل میڈیا پر پیغام اس بدمعاش کے لئے ایک گولی کافی نہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل پروفیسر احسن اقبال نے سرکاری ملازم خاتون کے سوشل میڈیا پر نازیبا ریمارکس پر افسوس کا اظہارکیا سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹویٹر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے سکریں شاٹس بھی شئر کئے ہیں جس کے مطابق سیدہ صبا نامی خاتون نے پیمرا کے سابق چیرمین ابصار عالم کو گولی لگنے پر تبصرہ کیا کہ “اس بدمعاش کو عمر قید کی سزا ہونی چاہئے ایک گولی اس کے لئے کافی نہیں ہے *
سیدہ صبا نامی خاتون کون ہے
فیس بک پر سیدہ صبا کے پروفائل میں لکھا ہے ” انچارج الیکٹرانک میڈیا کو آرڈینیشن سیل پی آئی ڈی اسلام آباد رپورٹر ہیلتھ پی ٹی آئی ایجوکیشن ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نیشنل ٹیلی میڈیسن پروگرام ^
پروفیسر احسن اقبال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے. یہ اس قسم کی افرادی قوت پی ٹی آئی حکومت نے وزارت اطلاعات میں بھردی ہے یہ عمران خان کی تربیت ہے کہ انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پرتشدد نفرت پسند بنادیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں