341

شہباز گل کی سرعام بے عزتی کا بدلہ عمران خان نے لے لیا شبلی فراز سے وزارت چھین کر فواد چوہدری کے حوالے آعلان بھی کس سے کرایا

وزیر اعظم عمران خان نے خاموشی سے وزارت اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے لیکر فواد چودھری کے حوالے کرکے شبلی فراز کو ان کی اوقات یاد دلادی انہوں نے 3 ماہ قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے سرعام بے عزتی کا بدلہ لے لیا ۔

جنوری میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اس وقت کے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے صحافیوں کے سامنے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو رسوا کرکے واپس بھیج دیا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس واقعہ پر کسی قسم کے ردعمل کا فوری طور پر مظاہرہ نہیں کیا اور سینیٹر شبلی فراز کے چھ سال کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے دوبارہ انتخاب کے بعد کابینہ میں توسیع کو ایک ماہ سے زیادہ التوا میں رکھ کر آج اپنے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے فواد چودھری کو دوبارہ وزارت اطلاعات دینے کا ٹویٹ کروایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد

 چودھری کو دوبارہ وزیر اطلاعات مقرر کردیا اس طرح فواد چودھری کو اپنی کھوئی ہوئی عزت دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ذریعے دوبارہ مل گئی لیکن فواد چوہدری کی عزت کھوئی کیوں تھی یہ طویل داستان ہے انہیں اچانک ہٹا کر تمام معاملات  پیپلزپارٹی کے دور حکومت کی سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سونپ دی گئی تھی لیکن وہ بھی زیادہ عرصہ نہیں گزارسکی اور ان کے بعد سینیٹ میں قائد ایوان اور ممتاز شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز کو  وزیر اطلاعات کا منصب سونپا گیا شبلی فراز کے چچا بیرسٹر مسعود کوثر خیبر پختون خوا کے گورنر اور سپیکر رہ چکے ہیں  تقریبا 50 سال بعد وزارت اطلاعات خیبر پختون خوا کے حصے میں آئی تھی اس سے پہلے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف خان ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں کچھ عرصے کے لئے وزیر اطلاعات بنے تھے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں