ٹیکسلا ختم نبوت چوک میں فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ۔ جماعت اسلامی کے رہنما شمس الرحمن سواتی۔جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن گروپ کے رہنما محمد اقبال فاروقی۔بیرسٹر عقیل ملک کے کوآرڈینیٹر ملک وسیم ۔سابق امیدوار قومی اسمبلی سید حیدرعلی شاہ ۔پی پی پی کے رہنما سید جابر علی نقوی۔تنویر منشاء ۔سردار محمد شکیل۔جہانگیر خان انصافین۔راجہ محمد حفیظ۔تحریک لیبک کے رہنما سابق امیدوار کینٹ بورڈ واہ ملک نعمان محبوب۔راجہ راحت علی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری احسن نے سر انجام دیے پروگرام کے شرکاء نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے بلند کیے اور اسرائیلی دہشت گردی کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا
ساہیوال میں فلسطینی بھائیوں کے حق میں ریلی،ریلی صدر چوک سے غلہ منڈی سے جی ٹی روڈ باہر والا اڈا تک نکالی گئی ۔
یوم فلسطین کے علاقے والے سے نکالی جانے ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ ریلی کے شرکاء کی فلسطین کے اور اسرائیل مخالف نعرہ بازی۔ شرکاء کا اسرائیلی کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان ،جن جن مقامات اور دوکانوں پر اسرائیلی مصنوعات پڑی ہیں ان کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان،علمائے کرام کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں،اسرائیل فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں،خواتین بچوں جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہم یہودیوں کی مصنوعات خرید کر اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں،
اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت علماء اسلام کے ریزاہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرئیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف جی پی او چوک سے مرحبا چوک تک ریلیاں نکالی گئیں
وی او
شرکاء نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مقررین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرئیل معصوم فلسطینی بچوں، خواتین اور شہریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، جمیعت علمائے اسلام اور اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کو فوری طور پر روک دیں ، فلسطینی عوام کو ان کا بنیادی حق آزاد ریاست دی جائے ۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کے لئے خ
صوصی دعائیں بھی کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ذیشان اختر نے کوٹ ادو کا ایک ہنگامی دورہ کیا. ان کی سربراہی میں کوٹ ادو جماعت اسلامی کے مرکزی ضلعی دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 18 مارچ کو ملتان میں ہونے والے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جس میں انھوں کہا کہ اس وقت بدقسمتی پاکستان کی مرکزی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران امریکہ کے اپنا تعلق بنانے کے لیے غزہ کے متعلق بات کرنے کے لیے تیار نہی ہے. صرف جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو غزہ تک الخدمت فاؤنڈیشن کے زریعے اپنی ہزاروں ٹن امداد پہنچا چکی ہےاس وقت غزہ کی صورتحال بہت گھمبیر ہوچکی ہے،اسرائیل اپنی درندگی کی تمام حدیں عبور کرچکا ہے زندہ قیدیوں کو جلایا جا رہا ہے،امدادی کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے،علاج معالجہ کی جگہوں ،عارضی کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ سب امریکہ کی سرپرستی کی میں کیا جارہا ہے۔اس حوالے جماعت اسلامی نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اہل غزہ کے ساتھ ہمدردی کے لیے ملک بھر میں پروگرام ترتیب دیے ہیں اسی سلسلے میں 18 اپریل کو ملتان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک ملین مارچ ترتیب دیا گیا ہے۔صوبہ بھر سے تمام قافلے مرد و خواتین بزرگ بچے بوڑھے ملتان شریک ہونگے
خانیوال میں بھی مرکزی پاکستان مسلم لیگ اور جماعت اسلامی سمیت دیگر دینی جماعتوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی