32

گزشتہ 3 سالوں میں لاکھوں افراد کا روزگار تباہ کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے 3 شہروں میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور فیصل آباد اور پشاور میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا ورچوئل افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عیاست کی جانب سے غریب عوام خو کھانا کھلانے سے برکت آئے گی ملک مین عمران خان کی حکومت آنے کے بعد لاکھویں افراد افراد بے روزگار ہوئے معیشت 5۔8 سے گر کر منفی اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت وجود میں آیا لیکن اس راستے پر نہیں چل سکا، آج ہم پر زیادہ قرضے ہیں اور عوام پر پیسہ خرچ کرنے کے لیے محدود وسائل ہیں۔اسلام آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو لاہور، پشاور اور فیصل آباد تک وسعت دینے کی ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا  کہ پشاور اور فیصل آباد میں پروگرام شروع ہوگیا ہے جس سے مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت وجود میں آیا لیکن اس راستے پر نہیں چل سکا، آج ہم پر زیادہ قرضے ہیں اور عوام پر پیسہ خرچ کرنے کے لیے محدود وسائل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس کے باوجود اللہ کا ہمیں حکم ہے کہ اس راستے پر چلیں تو یہ راستہ قانون کی بالا دستی اور انسانیت کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کلیدی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کو قبول کریں۔عمران خان نے صوبائی وزرائے اعلی کو کوئی بھوکا نہ سوئے کے پروگرام کے آغاز پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ کتنا بڑا کام شروع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ریاست مستحق افراد کے گھر کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی اور مستحق افراد دو وقت کی روٹی کھا سکیں گے تو اللہ کی برکت پاکستان پر نازل ہوگی کیونکہ یہ میرا ایمان ہے۔اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش قسمت لوگ ہیں جو کام آپ کررہے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی ہے ملک میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ پوری طرح پالیسی کو حقیقی روپ دینے کے لیے متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پناہ گاہیں کھولی جارہی ہیں، پرائیوٹ ٹرسٹ کے اشتراک کے ساتھ پورے ملک میں لنگر خانے کھول رہے ہیں اور تیسرے مرحلے میں فوڈ ٹرک متعارف کرایا ہے تاکہ ان لوگوں تک پہنچ سکیں جو پناہ گاہوں اور لنگر خانے تک نہ پہنچ سکیں۔ثانیہ نشتر نے عطیات کی جمع کرنے اور انہیں خرچ کرنے کے نظام سے متعلق بتایا کہ عطیات کے معاملے میں شفافیت کے لیے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے گئے اور ڈونرز کو ایک لاگ ان دیا گیا ہے جس کے تحت وہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی دی گئی رقم کس مد میں اور کہاں خرچ ہوئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ایک ساتھ تین شہروں لاہور، پشاور اور فیصل آباد میں پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے کا افتتاح کیا۔تقریب میں دونوں صوبوں کے وزرائے اعلی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پروگرام میں شرکت کی۔خیال رہے کہ مذکورہ پروگرام راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہہلے سے فعال ہے۔اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری مستحقین تک پہنچائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں