45

نکیال سے کوٹلی جانے والی کارکو ساردہ کے مقام پر حادثہ 6افراد جان بحق ایک بچی زخمی،

نکیال /کوٹلی حادثہ۔ تازہ ترین۔
نکیال کے نواحی گاوں نارہ سے کوٹلی جانے والی سیلون کار ہلاں ساردہ کے مقام پر حادثہ کا شکار
6 افراد جان بحق ایک بچی زخمی،
جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین 2مر د ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہیں جبکہ ایک بچی زخمی ہے۔ریسکیو1122نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لے کر جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا۔۔۔۔
نکیال کے نواحی گاوں دوٹھلہ نارہ سے کوٹلی جانے والی ٹیوٹا سلون نمبر ALD 448ہلاں کے مقام پر حادثے کا شکار ،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ایک بچی زخمی
جاں بحق ہونے والوں میں
1-حاجی منظور ولد حاجی اسمعیل قوم گجر ساکن دوٹھلہ ڈبسی عمر 55سال
2-شہناز زوجہ حاجی حاجی منظورعمر 55سال ساکن دوٹھلہ
3-رابعہ منظور زوجہ ساجد عمر 30سال
4-سبحان ولد ساجد عمر 1سال
5-ثانیہ ساجد دختر ساجد عمر 5سال
6-محمد عابد ڈرائیور جگہ نامعلوم
زخمی۔
عانیہ دختر محمد ساجد عمر 6 سال شامل ہیں۔

نکیال میں ٹریفک کے المناک حادثے میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اتوار کو یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کوٹلی نکیال روڈ پر ایک مسافر کار گہری کھائی میں گرگئی، جس کے باعث کار میں سوار 6 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے۔پولیس کے مطابق کار نکیال سے کوٹلی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد کا تعلق نکیال کے نواحی گاں موہڑہ نارہ سے تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ سے کوٹلی آ رہی تھی، اور اس میں 8 افراد سوار تھے، کار راستے میں حادثے کا شکار ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی افراد نے آپریشن شروع کردیا، تاہم ایک بچے سمیت 4 افراد دم توڑ چکے تھے، 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں