300 سے زائد مقدمات میں ملوث کھر گینگ بے لگام۔علی پور کے سکول پرنسپل پر کھر گینگ کا جان لیوا حملہ۔تشدد کرکے لہو لہان کردیا۔پولیس نے مقدمہ کا نامزد گرفتار ملزم سازباز کرکے رہا کردیا

300 سے زائد مقدمات میں ملوث کھر گینگ بے لگام۔علی پور کے سکول پرنسپل پر کھر گینگ کا جان لیوا حملہ۔تشدد کرکے لہو لہان کردیا۔پولیس نے مقدمہ کا نامزد گرفتار ملزم سازباز کرکے رہا کردیا
مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں چوری،ڈکیتی،قتل،راہزنی کی 300 سے زائد مقدمات میں ملوث کھر گینگ بے لگام ہوگئی۔ارادہ قتل کے مقدمہ میں صلح نہ دینے پر کھر گینگ نے نجی سکول کے پرنسپل پر جان لیوا حملہ کردیا۔کھر گینگ کے مسلح ارکان نے سکول پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کردیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کیا،پھر ملزمان سے ساز باز کرکے پولیس نے مقدمہ کا نامزد گرفتار ملزم رہا کردیا۔سکول پرنسپل اور اسکے اہلخانہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کھر گینگ سے تحفظ فراہم کیا جاے اور انکے مقدمہ میں ملوث کھر گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جاے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں