64

لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 44 افراد کے خلاف مقدمات درج،

لاہور، لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 44 افراد کے خلاف مقدمات درج، سب سے زیادہ کارروائی سٹی ڈویژن میں کی گئی، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں بغیر ماسک 33 مقدمات درج کئے گئے،
اقبال ٹاؤن، سول لائنز اور ماڈلٹاؤن ڈویژن میں 03’03 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن میں بغیر ماسک 02 مقدمات درج کئے گئے، مجموعی طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج کئے گئے، سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے مطابق شہریوں کےتحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل، بغیر ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی، کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ناکہ بندی بھی کی جائے گیشہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں