76

یوسف رضاگیلانی سینیٹ میں بھرپوراپوزیشن کا کرداراداکریں گے ۔پی ڈی ایم میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پیپلزپارٹی کی ایک اورکامیابی ہے ۔یوسف رضاگیلانی سینیٹ میںبھرپوراپوزیشن کا کرداراداکریں گے ۔پی ڈی ایم میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ وزیراعظم خود کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی نشستیں دیگر جماعتوں سے زیادہ ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی انتہائی قابل احترام ہیں جنہیں تمام سیاسی جماعتیں ان کے کردار کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ان کی شخصیت کی وجہ سے اسلام آباد کی نشست پر حکومت کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس میں اختلافات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام ترجمانوں کو اختلافی امور پر بات کرنے سے روکا ہے پارٹی کے ایک اعلی سطحی وفد نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات بھی کی تھی جس میں مریم نواز شریف کی نیب کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی ورکروں کی بھرپور شرکت کی انہیں یقین دہانی کرائی گئی حالانکہ ماضی میںبلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری جب بھی کسی عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے دیگر جماعتوں کے ورکروں کو اس موقع پر آنے کی دعوت نہیں دی تاہم پیپلز پارٹی نے مریم نواز شریف صاحبہ کی پیشی کے موقع پر اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اخلاقیات کی سیاست پر یقین رکھتی ہے وزیراعظم کو کورونا کی اطلاعات آنے پر بلاول بھٹو زرداری اور میں نے خود ان کے لئے نیک خواہشات کا باضابطہ بیان دیا کیا مگر جب بلاول بھٹو زرداری کو کورونا ہوا تو وزیراعظم یا حکمران جماعت کی جانب سے اس طرح کی کسی اخلاقی جرت اخلاقی اقدار کا اظہار نہیں کیا گیا اب گزشتہ روز انہوں نے کورونا کے باوجود4سے5لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے جو کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میں جیپ ریلی کاانعقاد خوش آئند سرگرمی ہے۔2012میں دہشت گردی عروج پر تھی ہم نے اس موقع پر میلہ اسپان مویشیاں منعقد کرایا تھا تھا۔ تفریحی سرگرمیاں عوام کے لیے مفید ہوتی ہیں یہ ایک اچھا ایونٹ ہے علاقائی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں