66

ڈیرہ اسماعیل اے پی سی گاڑی پردہشتگردوں کاچھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ 2 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان:یادگارچوک سے روڑی موڑپرجانے والی اے پی سی گاڑی پردہشتگردوں کاچھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ ،اے پی سی کو راکٹ لانچرمارنے سے اے پی سی میں سوارہیڈکانسٹیبل شکیل سمیت دواہلکارزخمی ہوگئے ،دہشتگردتاریکی کافائدہ اٹھاکر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، آرپی او شوکت عباس اورڈی پی او کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کی زخمیوں کی عیادت ، سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے نودہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودمیں اے پی سی گاڑی سیکورٹی کے حوالے سے کلاچی شہرمیںیادگارچوک سے روڑی موڑپرناکہ بندی کی جانب روانہ تھی کہ روڈ کی سائیڈسے اچانک دہشتگردوں نے اے پی سی گاڑی پرچھوٹے بڑے ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔ اس دوران دہشتگردوں نے اے پی سی پر راکٹ لانچر بھی مارا۔گاڑی میں سوارہیڈکانسٹیبل39سالہ شکیل اورکانسٹیبل اقبال زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے دہشتگردوں پر جوابی فائرنگ کی۔دہشتگردتاریکی کافائدہ اٹھاکر موقع سے فرارہوگئے۔حملے سے اے پی سی گاڑی کوشدیدنقصان پہنچا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں احسان اللہ عرف ضیاء گنڈہ پورولد عبدالستارسکنہ روڑی،ایوب ولد عباس خان سکنہ لونی،ذکیہ اللہ ملنگ خیل ولدشاہ عالم سکنہ روڑی ،امتیازگنڈہ پورولد عمرحیات سکنہ روڑی ،اکبرحاجی گنڈہ پورولد ہدایت اللہ سکنہ مڈی ،حافظ اشرف ولد نعمت اللہ سکنہ لونی ،عطاء الرحمان عرف لالی ولدنامعلوم ،خلیل ولدنامعلوم اوررشید ولدنامعلوم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ ،دھماکہ خیزمواد رکھنے ، اقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی بعدازاں زخمیوں کی عیادت کے لیے ریجنل پولیس آفیسرشوکت عباس اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین لیاقت ہسپتال پہنچ گئے اورزخمیوں کی عیادت کی اوران کوپولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں