52

نیب لاہور میں مریم نواز کی پیشی میں شرکت کے لئے جے یو آئی لاہور کی تیاریاں

جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امراء و نظماء کا ہنگامی اجلاس شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین صاحب، امیر جے یو آئی لاہور کی زیرصدارت جامعہ مسجد جانی شاہ قرطبہ چوک مزنگ میں منعقد ہوا
ایجنڈا:

26مارچ کو قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر نیب آفس میں مسلم لیگ ن کی رہنما کے ہمراہ پیشی میں شرکت

اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے.

(1)  ہر تحصیل کم از کم 50 گاڑیوں کے ہمراہ جلوس میں شرکت کرے گی.

(2) ہر تحصیل کم از کم 200 جماعتی جھنڈوں کا بندوست کرے گی.

(3) مرکزی کنٹینر بمعہ ساؤنڈ سسٹم ضلعی جماعت تیار کرے گی.

(4) مرکزی کنٹینر کی تیاری کی انتظامی ذمہ داری تحصیل ماڈل ٹاؤن کی ہو گی.

(5) تمام تحصیلیں ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہوں گی.

(6) تمام ذمہ داران 26 مارچ کو صبح 9 بجے سے قبل ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کو یقینی بنائیں.

(8) کارکنان سوشل میڈیا پر اس پروگرام اور تیاریوں کی بھر پور کوریج فرمائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں