52

کہروڑپکا میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوگئے،

کہروڑپکا میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوگئے،

افسوسناک واقعہ کہروڑپکا تھاںہ سٹی کی حدود میلسی روڈ اللہ ورائے والا چوک پر پیش آیا۔ جہاں کار میں سوار نامعلوم افراد نے دوسری کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کے سر اور گردن پر گولیاں لگیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور سرکل پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی بعد ازاں ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین بھی موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ریسکیو کے مطابق مقتولین کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کہروڑپکا کے نواحی علاقے شاہ پور کے رہائشی تھے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی چل رہی تھی جس کے نتیجے میں مخالفین کی طرف سے فائرنگ کی اور 4 افراد کو قتل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں