28 جنوری کو ہونے والی اسلام آباد میراتھن کے انعقاد کے حوالے سےکہا ہے کہ اس میراتھن میں غیر ملکی سفراءممتاز سیاسی ، سماجی،سول سوسائٹی ،تاجر ، وکلاء خواتین اور بچوںسمیت مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات شرکت کرینگی

اسلام آباد()اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے 28 جنوری کو ہونے والی اسلام آباد میراتھن کے انعقاد کے حوالے سےکہا ہے کہ اس میراتھن میں غیر ملکی سفراءممتاز سیاسی ، سماجی،سول سوسائٹی ،تاجر ، وکلاء خواتین اور بچوںسمیت مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات شرکت کرینگی،یہ ایک مکمل فیملی ایونٹ ہے جسکا مقصد نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںاسلام آباد میراتھون کے آرگنائزر اور رن اسلام آباد کے بانی قاسم ناز، ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئیفصیح اللہ خان، ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی،سینئر نائب صدر خالد چوہدری،سابق نائب صدر سیف الرحمن خان،وسیم چوہدری اور ضیاء چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلام آباد میراتھون کے آرگنائزر اور رن اسلام آباد کے بانی قاسم نازکا 28 جنوری کو ہونے والی میراتھن کے بارے میں پریس بریفنگ دیتے ہوئےکہنا تھا کہ گذشتہ برس ہونے والی میراتھون کی کامیابی کے بعد اس میرا تھون کو مزید اچھے طریقے سے منعقد کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،فل اور ہاف میرا تھون کیلئے رجسٹریشن صبح سات بجے سٹارٹنگ پوائنٹ پر ہوگی جسکی فیس چار ہزار روپے فی کس ہوگی، جبکہ پانچ اور دس کلومیٹر والوں کی رجسٹریشن صبح نو بجے شروع ہوگی، بچوں کیلئے فیس دوہزار روپے ہو گی، 28 جنوری کو پانچ کیٹیگریز میںیہ ریس کروائی جائی گی جس میں فل میراتھون، ہاف میراتھون، دس کلومیٹر، پانچ کلومیٹر جبکہ بچوں کیلئے 200 سے 500 میٹر تک کی ریس ہوگی، یہ میراتھون مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل نمبر تھری سے شروع ہو گی جو مارگلہ روڈ جناح ایونیو اور سیون ایونیو چاند تارہ شکرپڑیاں سے ہوتی نیشنل میوزیم سے واپس مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اپنے اوپننگ پوائنٹ پر اختتام پزیر ہوگی،یہ میرا تھوں شام پانچ جبے تک جاری رہے گی،میراتھون میں جیتنے والوں کو 44 کیٹگریز میں ساتھ لاکھ سے زائد کے انعامات دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں