47

کراچی۔سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حسا س ادارے کی سکھر پٹنی تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی، سی ٹی ڈی حکام فائرنگ کے تبادلے میں دو خطر ناک دہشت گرد جہنم واصل

کراچی۔سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حسا س ادارے کی سکھر پٹنی تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی، سی ٹی ڈی حکام فائرنگ کے تبادلے میں دو خطر ناک دہشت گرد جہنم واصل،
مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے ناموں سے ہوئی،۔تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان نور اسلام گروپ کے دو دہشت گردوں کی سندھ آمد کی اطلاع موصول ہوئی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ زرائع نے آگاہ کیا کہ دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کاروائی کی منصوبہ بندی کے لئے سندھ میں داخل ہوئے ہیں،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات کے بعد حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے محاصرہ کیا تو انہوں نے فرار کی کوشش میں اہلکاروں پر گولیوں کی بوچھار کر دی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق
جوابی فائرنگ میں دو دہشت گردوں کا قصہ تمام ہوا،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ نور اسلام گروپ جنوبی وزیرستان اور ضلع شانگلہ میں متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے،۔ہلاک دہشت گرد شانگلہ میں پولیس موبائل کو بم سے اڑا کر پانچ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے واقعے میں ملوث تھے،۔ٹی ٹی پی نور اسلام گروپ کے مارے گئے دہشت گردجنوبی وزیرستان میں پاک آرمی کی متعدد چیک پوسٹوں پر ستی بم حملوں میں بھی ملوث تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں