45

سفاک بھائی نے بیس سالہ بہن کو پسٹل کی فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈیرہ اسماعیل خان چال چلن درست نہ ہونے کے شبہ میں سفاک بھائی نے بیس سالہ بہن کو پسٹل کی فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ،باپ کی رپورٹ پر بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نواب کی حدودمیں واقع علاقہ بیرون شرقی پنیالہ میںنوجوان نے گھر کے اندر اپنی بیس سالہ بہن کو پسٹل کی فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتولہ لڑکی کے باپ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے باہر گیا ہوا تھا جب وہ وآپس گھر پہنچا تو دیکھا کہ بیٹا اپنی بیس سالہ بہن پر فائرنگ کر رہاہے جس سے وہ شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی ،وجہ عداوت یہ بیان کی گئی کہ بیٹے کو اپنی بہن کا چال چلن درست نہ ہونے کا شبہ تھا ،مقتولہ لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے باپ کی رپورٹ پر بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ 
٭٭٭
تین ماہ قبل ہونے والی نوجوان کی موت کا ڈراپ سین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تین ماہ قبل ہونے والی نوجوان کی موت کا ڈراپ سین ،بہن کا رشتہ مانگنے پر دوست نے دوست کو زہریلی چائے پلا کر اس کی جان لی ،عدالت حکم پر قاتل دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں واقع میران جائی کے رہائشی فیض اللہ ولد غلام رسول جٹ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے محمد گلزار کی ملزم عمران جاڑاولد رمضان سکنہ دھکی کے ساتھ دوستی تھی ،وقوعہ کے روز اس کا بیٹا اپنے دوست سے ملنے اس گھر گیا جہاں پر اس نے میرے بیٹے کو چائے میں زہریلی چیز پلادی جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا ،وجہ عداوت بہن کارشتہ مانگنے کا تنازع بیان کیاگیا ، تھانہ پہاڑپورپولیس نے تحقیقات مکمل کرکے واقعہ کے تین ماہ بعد جوڈیشل مجسٹریٹ 1کے حکم پر مقتول کے 71سالہ والدفیض اللہ کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیاہے۔
٭٭٭
 جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سات سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جینڈر بیسڈ وائیلنس / چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ محمد آصف نے تھانہ کینٹ کی حدود میں گیارہ سالہ اور تیرہ سالہ دوبچوں کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سات سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ پچاس پچاس ہزار روپے دونوں متاثرہ بچوں کو بطور عوضانہ کی ادائیگی کی سزا کا حکم جاری کردیا ،ملزم کی جانب سے سیف الرحمٰن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،استغاثہ کے مطابق مجرم زاہد ولد واحد بخش سکنہ بلال آباد مریالی پر الزام تھا کہ اس نے وقوعہ کے روز گیارہ سالہ اور تیرہ سالہ دو بچوں کو پتنگ دینے کے بہانے مقفل خالی حویلی میں لے گیا اور ان کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ،متاثرہ بچوں کے اہل خانہ اور اہل محلہ بچوں کو تلاش کرتے ہوئے شورشرابے پر مذکورہ حویلی کے اندر داخل ہوئے جہاں مجرم نے حویلی کی دیوار پھلانگنے کوشش کی اور دیوار پر چڑھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگیا جسے متاثرہ بچوں کے اہل خانہ اور دیگر اہل محلہ نے قابو کرکے کینٹ پولیس کے حوالے کیا جس نے مجرم کے خلاف جرم زیر دفعات 377/511 ت پ درج کر لیا ۔اس دوران مجرم ضمانت پر رہا ہوگیا ،مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے دس سے زائد گواہان اور شہادتیں عدالت میں پیش کی گئی ،عدالت نے دونوں جانب کے وکلاءکی بحث اور دلائل سننے کے بعد مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے جرم زیر دفعہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سات سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید محض جبکہ پچاس پچاس ہزار روپے دونوں متاثرہ بچوں کی ادائیگی اور عدم ادائیگی پرمذید چھ ماہ قید محض کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ 
٭٭٭
 وفاقی حکومت وعدے کی پاسداری رکھتے ہوئے فی الفور سینٹ الیکشن سے قبل پچیس فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کرے،رحمت اللہ مروت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبائی کوارڈینٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات ودیہی ترقی سٹاف ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا رحمت اللہ مروت نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت وعدے کی پاسداری رکھتے ہوئے فی الفور سینٹ الیکشن سے قبل پچیس فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کرے تاکہ ملک بھر میں یونیفارم پالیسی کے تحت تمام ملازمین کو مذکورہ مراعات مل سکیں ، انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی میں عدم مساوات پر مبنی پالیسیوں کے حل وسدباب کے لئے ملکی سطح پر پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد کے سامنے جو احتجاجی جلسہ ومظاہرہ کیاگیا جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ کو گریڈ ایک تا انیس ملازمین کو پے سکیل 2017 پر پچیس فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کرنے سے اتفاق کیا لیکن ابھی تک وفاقی وزیر خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور ملازمین تنظیموں کے نمائندگان کے درمیان طے پائے جانے والے دستخط شدہ معاہدے کی پاسدار سے بحرانی صورت حال پید ا ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت وعدے کی پاسداری رکھتے ہوئے فی الفور سینٹ الیکشن سے قبل پچیس فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کرے ،انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخو ا محمود خان نے صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمین کے سروس سٹرکچر کا جائز ہ لیتے ہوئے صوبہ بھر میں یکساں سروس سٹرکچر متعارف کرائیں ،انہوںنے کہا کہ ہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے اس منصافہ اقدام کی پرزور حمایت کرتے ہیں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ بلدیات ودیہی ترقی کے انتظامی سروس سٹرکچر اجراءاور دیگر سہولتوں کے بارے میں مکمل سفارشات رپورٹ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کریں گے ،اس اقدام سے صوبہ بھر کے تمام سٹاف میں حقوق کے استحصال کا سدباب ہوسکے گا۔
٭٭٭
خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کی بھر مار ،شہریوں کی جانیں داﺅ پر لگ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ و گردونواح میں خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کی بھر مار ،شہریوں کی جانیں داﺅ پر لگ گئیں ، رہائشی علاقوں میں قائم ہونے والے خود ساختہ منی پیٹرل پمپ آبادیوں کیلئے بھی انتہائی خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں ،شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور مضافات کے گنجان آباد علاقوں میں جہاں پر خودساختہ منی پیٹرول پمپوں پر سرعام پیٹرول کی فروخت پیٹرولیم ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے وہاں پر غیر قانونی پیٹرول کی فروخت سے آتشزدگی کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔سرکاری محکموں کے عملہ سے مبینہ ملی بھگت کر کے موت کے سوداگر سٹی سمیت دیگر مقامات پر کھلے عام پیڑول فروخت کر رہے ہیں جو کسی بھی وقت انسانی زندگیوں کیلئے جان لیوا حادثات کا موجب بن سکتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبینہ طور پر منتھلیاں لے کر خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں اور سنگین صورت حال سے آگاہی ہونے کے باوجود انتظامیہ کا نوٹس نہ لینا معنی خیز ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے شہر بھر میں قائم خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکی۔
٭٭٭
بنکوں کے اے ٹی ایم مشینیں خراب ، سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا 

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے اس وقت بعض بنکوں کے اے ٹی ایم مشینیں عارضی طور پر خراب ہیں بعض میں کیش کی قلت سے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لوگ کئی کئی بار مختلف بنکوں کا چکرلگاتے ہیں لیکن کسی بھی بنک میں انھیںکیش نہیں ملتا۔ڈیرہ میں تمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری بینکس موجود ہیں لیکن اسکے باوجود بنکوں کے اے ٹی ایمز مشینوں میں کیش کا فقدان اکثر دیکھنے میں آتا ہے، شہری اور بزرگ اب بھی روائتی طور پر قطاروں میں اپنے چیک کیش کرانے کیلئے کھڑے رہتے ہیں ایک تو شہریوں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے اور دوسرے جانب ٹریفک کا مسئلہ بھی سڑکوں پر گاڑیوں کے کھڑے ہونے سے درپیش ہوتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے شہری کسی بھی وقت اے ٹی ایم سے اپنی ضرورت کے مطابق کیش نکال سکتے ہیں لیکن اب یہ سہولت کے بجائے لوگوں کیلئے زحمت بنتے جارہے ہیں عوامی حلقوں نے تمام بنکوں کے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ کے پہلی تاریخ کو سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کو کیش کی ضرورت پڑ تی ہے اور میل و فی میل اپنے شاپنگ کیلئے کسی بھی فرصت کے لمحات میں وقت نکال کر اے ٹی ایم مشین سے اپنا کیش نکال سکتے ہیں لہذا فوری طور پر جو مشین اس وقت خراب ہیں انکی مرمت کرالیں اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالا جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیش نہ آئے۔
٭٭٭
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی کمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میںایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ اس وقت بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 فی کلو کے حساب سے صارفین کو دی جارہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی کمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے ایک شخص کو ایک وقت میں صرف چار کلو چینی خریدنے کی اجازت ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ قیمتوں میں فرق سے ذخیرہ اندوزی کا خطرہ ہوتا ہے،ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی اشیا پر سبسڈی دینے کا عمل جاری ہے، کچھ اشیا ہیں جن پر سبسڈی نہیں ہے اور وہ اپنی قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے گھی اور خوردنی تیل پر سسبڈی ختم ہونے سے خوردنی تیل کی قیمتیں 200 فی کلو تک جاپہنچی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیس کلو آٹے کے تھیلے پر 170 روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
٭٭٭
زیتون کو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کیلئے موثر قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تحقیق کے مطابق زیتون کو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کیلئے موثر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی بیوٹی پروڈکٹس میں زیتون کے تیل کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل سے تیار کیا گیا کھانا جسم کے تمام اعضا کو اندرونی طور پر مضبوط بناتا ہے اور قوت بخشتا ہے۔زیتون کا تیل جسم کے مسام بند نہیں ہونے دیتا۔ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے زیتون کا تیل مفید ہے۔زیتون کا تیل جھریوں کے خاتمے اور بالوں کے امراض کے لیے بھی موثر ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں اور پیروں پر زیتون کے تیل کا مساج کرنے سے ہاتھ اور پیر نرم اور ملائم رہتے ہیں۔زیتون کے تیل ملے پانی سے نہانے سے جلد ی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
٭٭٭
حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون منگوانے پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون منگوانے پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ میں ایف بی آر دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایف بی آر کے مطابق امپورٹڈ موبائل فونز کی ڈیوٹی میں اضافہ ان کی ویلیو بڑھا کر کیا گیا ہے ، نئی کسٹم ویلیو انفرادی اور کمرشل امپورٹ دونوں پر لاگو ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی اور کسٹم میں اضافہ باہر سے امپورٹ ہونے والے 563ا قسام کے موبائل فونز کی امپورٹ پر کیا گیا ، مذکورہ اضافہ مجموعی طور پر 3 سے 21 فیصد تک کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ویلیوایشن ڈائریکتوریٹ کو امپورٹ ہونے والے ان نئے موبائل فوئنز کی نئی قیمتوں کے تعین کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے موبائل مینوفکچرنگ پالیسی کی منظوری اور ٹیکس میں چھوٹ دئیے جانے کے بعد تین بین الاقوامی موبائل ساز کمپنیوں نے اپنے مینوفکچرنگ پلانٹ پاکستان میں لگانے کا فیصلہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق معروف موبائل فون ساز کمپنیوں ائیر لنک، ایڈوانس ٹیلی کام اور ویوو نے پاکستان میں اپنے مینوفکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ، مذکورہ سمارٹ فون کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پلانٹ لگانے کا فیصلہ حکومت ِ پاکستان کی جانب سے دئیے جانے والی ٹیکس میں چھوٹ کی وجہ سے کیا۔دوسری طرف حکومت نے موبائل فون صارفین کو خوشخبری سنا تے ہوئے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ، اس ضمن میں موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں دو فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جب کہ دوسرے مرحلے میں موبائل فون کارڈز پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے، موبائل فون کارڈز پر آئندہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے جائیں گے ، حکومت نے سم کارڈز پر ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے ، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز اصولی طور پر منظور کر لی ہیں۔
٭٭٭
 ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی’تمام تر توجہ چالانوں کا ”ٹارگٹ”پورا کرنے پر مرکوز’ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا’شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا’تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں ٹریفک نظام پہلے ہی درہم برہم ہے جبکہ رہی سہی کسر سٹی ٹریفک پولیس کو زیادہ سے زیادہ چالان کرنیکا ”ٹارگٹ”ملنے سے پوری ہوگئی ہے’شہر بھر میں جگہ جگہ ٹریفک انسپکٹرزگاڑیوں کو سڑکوں کے درمیان روک کر چالان کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں جس کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں’ٹریفک وارڈن گاڑیوں کو روکتے ہیں اور انکے ڈرائیورز کو گاڑیوں میں بیٹھے ٹریفک انسپکٹرز کے سامنے یوں پیش کیا جاتا ہے جیسے گاڑیوں کے ڈرائیورز فریادی اور انسپکٹرز بادشاہ سلامت ہوں’ٹریفک جام رہنے سے لوگوں کا بروقت دفاتر’کاروباری اداروں میں پہنچنا مشکل بن چکا ہے جبکہ اکثر اوقات ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنسی نظر آتی ہیں’شہر بھر میں وارڈنز نے جگہ جگہ ناکے لگا کر چالان کرنے پر بھی توجہ مرکوز کررکھی ہے جس کے باعث ٹریفک نظام ابتری کا شکار ہی’عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں۔
٭٭٭
بھنڈی توری کی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کاشتکار شاندار نتائج کی حامل بھنڈی توری کی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جو دیگر اقسام سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار بڑھوتری اور ہرقسم کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی بھی حامل ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ عام حالات میں اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو پھر بھنڈی توری کے بیج کا اگاو ¿ متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کی بڑھوتری کیلئے 20سے30ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اچھے نتائج کاحامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی عام کاشت کیلئے اچھے اگاو ¿ والا 10سے20کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری و منظور شدہ بیجوں کے استعمال سے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
بارشوں کے لیے تیار ہو جائیے،مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بارشوں کے لیے تیار ہو جائیے،مغربی ہواو ¿ں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا،ملک بھر میں بارشوں کا بڑا سلسلہ شروع ہونے کو ہے،محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی، اس بار سردیوں میں بارشوں کا تناسب ویسا نہیں رہا جیساکہ عموماً ہوتا ہے۔نہ تو برسات کی جھڑی لگی رہی اور نہ ہی صبح شام بارش کی رم جھم کہ گھر سے نکلنا ہی محال ہی جائے،البتہ اس بار دھند نے کافی دیر تک ڈیے جمائے ہوئے ہیں۔تاہم اب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواو ¿ں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔بارشوں کی کمی کی وجہ سے اس موسم میں خشک سالی رہی تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بارشوں کی آمد کے ساتھ موسم کیسا رہتا ہے اور خاص طور پر جب گندم پک کر تیار ہو جائے گی اس وقت بارشوں کی صورت حال کیا ہو گی۔
٭٭٭
سنٹرل جیل میں ملاقاتوں پر عائد پابند ختم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سنٹرل جیل میں ملاقاتوں پر عائد پابند ختم کردی گئی ،کورونا مرض میں کمی کے بعد سنٹرل جیل ڈیرہ میں ملاقاتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے ،کورونا وائرس کے باعث سنٹرل جیل ڈیرہ سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے باعث ملاقات کرنے والے قیدیوں کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ،تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن شروع ہونے اور کورونا کیسز میں کمی کے بعد سنٹرل جیل ڈیرہ میں ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے ،تاہم سنٹرل جیل ڈیرہ کے مین گیٹ کے قریب خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،سنٹرل جیل ڈیرہ سمیت صوبے بھر کے جیلوں میں ملاقاتوں پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے جیل حکام کو بھی آگاہ کیاگیا تاہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جیل پولیس اور متعلقہ حکام کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں ۔
٭٭٭
ڈاکٹرز کی تنخواہ سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی روک لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈاکٹرز کی تنخواہ سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی روک لی گئی ،پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دورکنی بینچ نے ڈاکٹروں کی تنخواہ سے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی روک لی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ،دورکنی بینچ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چائلڈ پروفیسر ڈاکٹرموسیٰ کلیم کی رٹ پر سماعت کی،دوران سماعت ان کے وکیل قاضی جواد احسان اللہ قریشی نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہ سے پروفیشنل ٹیکس کا ٹا جارہا ہے ،حالانکہ اس حوالے سے فنانس ایکٹ 1990 میں کوئی بھی شق موجود نہیں کہ تنخواہ سے پروفیشنل ٹیکس کاٹا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ 1990 کا فنانس ایکٹ بالکل واضح ہے اور ڈاکٹر وں کی تنخواہوں سے کسی صورت پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جاسکتی ۔انہوںنے عدالت کو بتایا کہ جو ٹیکس کاٹا جارہا ہے وہ ماورائے آئین ہے اور اس حوالے سے متعدد فیصلے موجود ہیں ،انہوںنے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر کا پیشہ انتہائی اہمیت کا حامل اور تنخواہوں سے ہی وہ اپنا گزارا کرتے ہیں ،اگر ان سے ایسا ٹیکس کاٹا جائے جو فنانس ایکٹ میں موجود ہی نہ ہوتویہ ناانصافی ہے ،بعدازاں عدالت نے ڈاکٹروں کی تنخواہ سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی روکتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے۔
٭٭٭
خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہوگئی ،تعلیمی بورڈ میں میڑک اور ایف اے کی پانچ سو ڈگریوں جبکہ یونیورسٹیوں میں تین سو ڈگریوں کی تصدیق کا کام شروع ہوگیا ہے ،خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین مارچ تک مکمل کی جائے گی جس کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی ،ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بور ڈ سے منسلک متعلقہ اضلاع کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہوگئی ہے ،چھان بین کے باعث جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ،خواتین پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد کی چھان بین بھی شروع کی گئی ہے۔
٭٭٭
 حکومتی نرخوں کو یقینی بنا کرمصنوعی مہنگائی کو روک کر عام عوام کو ریلیف 

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال خان نے ڈیرہ اسماعیل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاجس سے ضلعی انتظامیہ کے دوسرے افسران اور عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور اس کی اصل وجہ عام عوام کے مسائل کے حل میں ان کی ہمیشہ دلچسپی ،ان کی بہترین منصوبہ بندی اور فرض شناسی ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنی تمام تر توانائیاں عام عوام کے مسائل کے حل اور اپنے ملک کی خدمت میں صرف کروں اورانشاءاللہ آئندہ بھی میرے دروازے عوام کیلئے کھلے رہینگے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنرسمیع اللہ خان نے بھی ٹرائیبل سب ڈویژن درازندہ ڈیرہ میں چارج سنبھال لیا ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اور بھی بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے۔
٭٭٭
مصنوعی مہنگائی کو روک کر عام عوام کو ریلیف دینے کے لئے بازاروں کے دورے 

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ سمیر حسین لغاری نے ڈیرہ شہر میں مختلف بازاروں کے دورے کئے ہیں تاکہ حکومتی نرخوں کو یقینی بنا کرمصنوعی مہنگائی کو روک کر عام عوام کو ریلیف دی جا سکے۔ اس موقع پر اے سی نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خلاف اقدامات کا بھی جائزہ لیا جو کہ تسلی بخش تھے۔ اس موقع پر اے سی نے مختلف دکانداروں سے کہا کہ کوتاہی کے مرتکب لوگوں کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بھر پور تعاون، حکومت کے بر وقت فیصلوں اور کورونا وائرس کے ویکسین کے استعمال سے گو کہ اس وائرس پر تقریبا قابو پایا جا چکا ہے تاہم کوتاہی کی بھی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے گرانفروشوں کو بھی سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گااس لئے ناجائز منافع خوری سے توبہ تائب ہوں۔
٭٭٭
 مختلف دکانوں ، بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز کے معائنے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر ٹا نک محمد کبیر آفریدی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹا نک شوکت اقبال نے مختلف دکانوں ، بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز کے معائنے کئے اور دستیاب سٹاک اور دوسرے عوامل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ریکارڈ کے مطابق آٹا پچھلے 15دنوں ، چینی پچھلے ایک مہینے جبکہ گھی آج ہی یوٹیلٹی سٹورز پہنچے جو کہ عوام کے لئے موجود تھے۔ اس موقع پر اے اے سی نے کہا کہ اشیائے خورد ونوش کی مقررہ قیمتوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی عوامی مسئلے کے حل کو اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں اور اپنے مسلمان بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کا خاص خیال رکھا کریں تاکہ عوام مطمئن اور اپ کا ضمیر جاگا رہے۔ 
٭٭٭
تیز رفتار پک اپ گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی ،گاڑی میں سوارتین افرادزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تیز رفتار پک اپ گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی ،گاڑی میں سوارتین افرادزخمی ہوگئے ، زخمیوں کوریسکیو1122درازندہ کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹر کی جاری رپورٹ کے مطابق درابن پولیس چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتار پک اپ گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے سے بے قابوہوکر الٹ گئی ۔ گاڑی میں سوارڈرائیور سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122درازندہ کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتال منتقل کردیا۔ گاڑی میں سبزیاں لوڈ تھیں جو سڑک پر بکھرگئیں۔
٭٭٭
2کلو سے زائد چرس اورمنشیات برآمد کرلی گئی 

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے 2کلو سے زائد چرس اورمنشیات برآمد کرلی ۔ کینٹ پولیس نے بند دھپانوالا پرعاقب سے 1020گرام چرس ، مریالی کے قریب کامران سے1015گرام چرس اور لیاقت علی سے1پستول 30بوراور13کارتوس برآمدکرلیے ۔پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
٭٭٭
 پنجاب سمگل ہونے والی نان کسٹم پیڈگاڑی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یارک پولیس نے پشہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران پنجاب سمگل ہونے والی نان کسٹم پیڈگاڑی پکڑلی ،کاروائی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے پشہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک نان کسٹم پیڈAXIOگاڑی تحویل میںلے لی جوکہ پنجاب سمگل کی جارہی تھی ۔یارک پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنان کسٹم پیڈگاڑی کوکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

— 

Gohar Ghuncha 

Mobile No 03446858525

                  03219602581

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں