23

اٹک( مہتاب منیر خان سے)تھانہ اٹک خورد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،04ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران6کلو سے زائد چرس برآمد ،
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر نگرانی ولی محمد ایس آئی ،خرم شہزاد اے ایس آئی معہ ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 04ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 6کلو 600گرام چرس برآمد کر لی،ملزم بہادر خان ولد شیر حسین سکنہ سپاہ کنڈے شاہی خیل تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے 3600گرام چرس ،ملزم اسد خان ولد حاصل خان سکنہ تحصیل وضلع پشاور سے 1200گرام چرس ،ملزم محمد زادہ ولد سلطان زرین سکنہ چونگئی کلکوٹ تحصیل شیرنگل ضلع اپر دیر سے 1100گرام چرس اور ملزم عالم زیب ولد شاہی خان سکنہ کلو کٹ بنال کس تحصیل شیر نگل ضلع اپر دیر سے 700گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔
ترجمان اٹک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں