35

*گوادر:* وفاقی وزراء نے آج گوادر میں مصروف دن گزارا،

گوادر ڈولفن بمقابلہ شوبز شارک کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔

گوادر ڈولفن نے میچ 12 رنرز سے جیت لیا۔

منسٹر میری ٹائمز آفیئر *سید علی زیدی* کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں جی پی اے سی مین سینٹر میں عشائیے کا اہتمام۔

عشائیے میں بلوچی سجی و دیگر بلوچی روایتی کھانوں سے مہمانوں کا تواضع کیا گیا۔

مہمانوں کے لیے بلوچی ثقافتی میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں شریک مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے میزبان وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز آفیئر *سید علی زیدی* نے کہا کہ;

گوادر پورٹ کے احاطے میں پاکستانی اسٹارز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ہمارے دورے کا مقصد گوادر میں سیاحت کو فروغ دینا ہیں۔

گوادر پورٹ میں تجارتی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں آگے چل کر جی پی اے سی مین سینٹر اور بزنس سینٹر میں بھی تجارتی سرگرمیاں شروع ہونگی۔

گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر میں قائم کرکٹ اسٹیڈیم اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پی ایس ایل سے قبل گوادر میں کرکٹ میچ منعقد کرکے گوادر کے گراؤنڈ سے پہلی دفعہ برائے راست پاکستان سمیت پوری دنیا کو نمائشی میچ سے محظوظ کروایا۔

مستقبل میں پی ایس ایل سے قبل گوادر میں ایک میگا ایونٹ منعقد کروائینگے ۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی *زلفی بخاری* نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ;
گوادر دنیا کے خوبصورت ترین خطہ ہے۔

گوادر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان بہت جلد میگا پیکج کا اعلان کرینگے۔

وزیر اعظم پاکستان گوادر میں ساحلی جھیل (Lagoon) تعمیر کروا دینگے۔

وہ دن دور نہیں گوادر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بنے گا۔

گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر کے سیاحتی مراکز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرینگے۔

سابق کرکٹر *فخرِ عالم* نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آواز پر لبیک کہہ کر دور سفر کرتے ہوئے گوادر آکر کرکٹ کھیلے۔

اور خاص کر میزبان وفاقی وزیر و چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا شکریہ جنہوں نے یہ بزم سجایا۔

اب میرا اگلا ٹارگٹ گوادر میں پی ایس ایل سمیت دیگر میگا ایونٹ منعقد کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں