190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان شامل ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کیس میں59 گواہان کے نام سامنے آگئے۔زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہ نہیں بنا،پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 وفاقی وزراء ہی نیب کے گواہ بنے،ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال، اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہیں۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے بلکہ بطور گواہ شامل ہوئے۔ زرائع کے مطابق دیگر گواہان میں نیب، بینک، ایس ای سی پی افسران اور پٹواری بھی شامل،ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکریٹری کے نام فہرست میں شامل،سپرٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے اگئے، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں