51

مریم نواز نے عمران خان پر ارب پتی اور کھرب پتی افراد کو 22 سالہ جدوجہد کرنے والے کارکنوں کے مقابلے میں ٹکٹ دئے

مریم نواز نے عمران خان پر ارب پتی اور کھرب پتی افراد
کو 22 سالہ جدوجہد کرنے والے کارکنوں کے مقابلے میں ٹکٹ دئے وزیر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کا کارکن ووٹ مانگنے آئے تو انہیں عزت سے بٹھا کر انہیں مہنگائی کی صورتحال سے آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے مفادات کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ پنجاب کے مفادات کے لئے آٹھ کھڑی ہونگی نواز شریف اور شہباز شریف کے جانے سے پنجاب یتیم ہوگیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں سندھ کی کے پی میں خیبر پختون خوا بلوچستان میں بلوچستان کی بات کرتی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کئ بیٹی ہیں انہوں نے ایسٹبلشمنٹ کا نام لئے بغیر کہا کہ عوام سیلیکٹرز سے پوچھتے ہیں کہ نالائق کو ملک پر بٹھایا گیا لیکن اب ایسٹبلشمنٹ آیندہ ایسا کام نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جب ادارے پت تنقید ہوتی ہے تو ہم خفا ہوتے ہیں کیونکہ ادارہ تو ہمارا ہے ادارے اپنا آئین میں دیا گیا کام کریں عوام مے مینڈیٹ میں مداخلت نہ کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی حکومت 225 ارب روپے کا آٹا 400 ارب کی چینی چوری کی گئی ایل این جی میں عمر ان خان کی اے ٹی ایم اور خرچہ اٹھانے والوں نے مہنگی ایل این جی مہنگی منگوسئی  500 ارب ادویات میں چوری کئے گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے سیلیکٹرز کو بھی رسوا کردیا انہوں نے کہا کہ 15 ہزار کا قرض لیا اور ملک میں ایک اینٹ نہیں لگائی انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی بات کرتی ہے تو بلوچستان میں ہزارہ برادری کے دکھ درد میں ساتھ بھی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ان کی تقریر کے بعد پریشان ہوکر ان پر پنجاب کارڈ کھیلنے کا الزام لگارہے ہیں انہوں نے وزیر آباد میں زیادہ تر پنجابی میں گفتگو کی انہوں نے کہا کہ ان کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اس سے کھسک رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 22 سال کی جدوجہد کا دعوی کرنے والے ان اربوں کھربوں کو ٹکٹ دیتا ہے صبح ٹکٹ دیتا ہے شام کو ورکرز کے دبائو پر واپس لینا پڑتا ہے انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جن کی 22 سالہ جدوجہد کرنے والوں کے بجائے ارب کھرب پتیوں کو ٹکٹ دئے گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے پرویز رشید اور سائرہ افضل تارڑ جیسے مخلص اور سفید پوش کارکنوں کو ٹکٹ دئیے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے جن افراد کو ٹکٹ دئے ان میں کوئی مال دار نہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں