سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا مقدمہ۔۔۔ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے تشکیل دیئے گئے بینچ کی تبدیلی کے لئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی گئی۔۔۔ دو صفحات پر مشتمل درخواست مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد کی جانب سے دی گئی ہے۔۔۔ درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود کو توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے تشکیل پانے والے بینچ سے الگ کرنے کی استدعا۔۔۔ درخواست میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکب مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔۔۔ درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کی چار وجوہات بتائی گئی ہیں۔۔۔

گستاخانہ فلم لیڈی آف ہیون کی سوشل میڈیا پر تشہیر کا معاملہ۔۔۔ گستاخانہ فلم لیڈی آف ہیون کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت کل ہو گی۔ پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کروا دی۔