تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،01منشیات فروش گرفتار،5500 گرام منشیات چرس گردہ برآمد منشیات فرو شی جیسے گھناؤنے جرم کا راستہ روکنے اور اس مذموم دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس فارمولا کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع کی تمام پکٹس اور انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو الرٹ رہ کر یقینی بناتے ہوئے سرچ پارک اٹک خورد پر منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی قریب 11بجے رات مزداٹرک نمبری LEI-3333برنگ نیلا کے-پی-کے کی جانب سے آیا جسکو چیک کیا گیا تو ٹرک میں سے 5500 گرام منشیات چرس گردہ برآمد کر کے ٹرک میں سوار شخص محسن جاوید ولد محمد جاوید قوم مغل سکنہ مکان نمبر 7 گلی نمبر1 محلہ سہیل پارک بادامی باغ لاہورکو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا،اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھاکہ منشیات فرو شی جیسے گھناؤنے جرم کا راستہ روکنے اور اس مذموم دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر انڈ یلنے والے عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔
