ٹریفک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جانبحق ہونے والوں میں 7بچے 3خواتین 4مرد شامل ہیں 4 زخمییوں تاحال تشویشناک

چوک سرورشہید ۔ اسٹاپ محمد والا پر ٹرک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 14ہو گئی جانبحق ہونے والوں میں 7بچے 3خواتین 4مڑد شامل ہیں
نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ، 4زخمی تاحال تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو ، ڈی پی او مظفرگڑھ نے ہسپتال میں زخمی کی عیادت کی پولیس کاروائی میں مصروف عمل ایک ہی خاندان کے 14افراد کی نعشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا
ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 14افراد کی جان لے گیا
حادثے میں جانبحق افراد کی نعشیں ابائی علاقے پہنچا دی گئیں حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی نمازہ جنازہ ابائی علاقہ بستی ملوک اڈا لاڑ میں ادا کردی جنازہ کی ادائیگی کیبعد تدفین کا عمل جاری ہے نمازہ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں ، سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار ہے
لواحقین سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں