سری نگر: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بدھ کی صبح بادل پھٹنے کے سبب 40 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امدادکا کام جاری ہے اور متعدد افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشواڑ ضلع کے ہونزر دچان میں بادل پھٹنے کے سبب 40 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 6افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔
جموں علاقہ کے بیشتر مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے بھاری بارش ہو رہی ہے۔ جولائی کے اواخر تک مزید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشتواڑ میں افسران نے آبی ذخائر کے آس پاس رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور ندیوں اور نالوں میں آبی سطح میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے آس پاس رہنے والے افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑ کھسکنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حالات کے پیش نظر ضلع کشتواڑ پولیس کی طرف سے ہیلپ ڈیسک قائم کر کے لوگوں سے گھر پر ہی رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں تاکہ مشکل کے وقت لوگ امداد حاصل کر سکیں۔
More than 30 missing and 7 dead due to #cloudburst in Jammu district Kishtwarh..!! pic.twitter.com/sceLLolT9L
— रणवीर सिंह निबोरिया (رنویر سنگھ نیبوریہ) (@rvsniboriya) July 28, 2021
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے تعلق سے جموں و کشمیر کے ایل جی اور ڈی جی پی سے فون پر بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف بھی موقع پر پہنچ رہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے امدادکا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح زیادہ سے زیادہ افراد کی جانوں کی حفاظت کرنا ہے۔
Cloudburst hits Aloosa area of Bandipora district. pic.twitter.com/rMqAyMtIdj
— cyclist umar (@kashmiriumar999) July 28, 2021
Q