اگر میں چھیڑ خانی شروع کردوں توعمران خان کی حکومت ایک دن بھی چل نہیں پائے گی….پرویز خٹک


میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گر سکتی ہے لیکن مجھ پر خان کے احسانات ہیں” ____ وزیر دفاع پرویز خٹک کا
‏اپنے گاؤں مانکی شریف میں اجتماع سے خطاب___!

‏آج سارے پاکستان سے میں مقابلہ کرتا ہوں_اسمبلی کے تمام ممبران میں سنبھالتا ہوں_اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں___
پرویز خٹک نے ان کے بیان کے نشر ہونے کے بعد وضاحت دی
‎نوشہرہ میں اپنے گاؤں کے مقامی لوگوں کے لئے“ اپنی تقریر میں واضح طور پر تذکرہ کیا ہے کہ میں عمران خان کا مخلص اور مقروض ہوں۔ ہم اپنے حلقہ میں کامیاب ہیں۔ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت کی وجہ سے۔ ہم تمام اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ پارٹیوں نے امیدوار کے خلاف کھڑے ہوکر ہم ضمنی انتخاب کی حمایت کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات پرویز خٹک کے کلاس فیلو سینیٹر پرویز رشید نے بیان دیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے عجلت میں تحریک عدم اعتماد کی حمائیت کردی ہے لگتا ہے کہ سیلیکٹڈ وزیر اعظم کے وزرا بھی عمران خان کی رسوائی کے لیے بے تاب ہیں پرویز خٹک نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز رشید کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کا یہ دعوی بالکل بے بنیاد ہے۔ اگر وہ پارلیمنٹ میں اعتماد کا تحریک لاتے ہیں تو ہم اسے آسانی سے شکست دے دیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں