سٹھارجہ میں نیشنل پریس کلب سیٹھارجہ کی طرف سے میرپور ماتھیلو کے دلیر اور بھادر صحافی نصرالله گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری اور سزا دلانے کے لیے جلوس نکالا گیا جو شھر سے ہوکر فضل حسین چوک پر پہچا جس میں شھر کے صحافی اور سیاسی سماجی لوگوں نے شرکت کی جس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ تعلقہ ٹھری میرواہ کے صدر ولیداد خان لونڈ، نیشنل پریس کلب سیٹھارجہ کے صدر ذولفقار انصاری، سینئر نائب صدر محمد امین أرائیں غوثیہ جماعت کے رہنما میر مھران خان ٹالپر، پریس کلب سیٹھارجہ کے صدر علی گل کبر، شھری اتحاد کے سربراہ رسول بخش سہتو، امید علی سہتو طالب سہتو، اور دوسروں نے احتجاج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مظلوم عوام کے ساتھی اور ان کے حقوق کے لیے بات کرنے والے صحافی کو قتل کرکے انہوں نے سندھ کے شعور کا قتل کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہید نصرالله خان گڈانی کہ قاتلوں کو گرفتار کر کہ منظر عام پر لایا جائے اور شہید کے خون سے انصاف کیا جائے ورنہ پورے سندھ میں احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا اس موموقع پر فاروق منگنیجو، زاھد گل سولنگی، ب حنیف رضا بلوچ ،عبدالمجید سولنگی، امداد خاصخیلی، احمد خان راجپر، کفایت علی،کامریڈ امتیاز بلوچ رحیم سھتو اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی
خیرپورناتھن شاھ صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شہری سول سوسائٹی سڑکوں پر نکل آئے. ریلی نکالی مظاہرہ کیا متعلقہ پولیس کےخلاف شدید نارے بازی
صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل پر خیرپورناتھن شاھ کے سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماء علی حسن جانوری اور دیگر سول سوساِٹٹی کا کہنا تہا کہ
صحافی نصراللہ کو حق سچ لکہنے پر بے گناہ قتل کردیا گیا ہے
قتل کو کئی دن بیت گئے ہیں لیکن تاحال صحافی نصراللہ گدانی کے قاتل گرفتار نہیں ہوئی ہیں
آئے روز حق سچ لکہنے پر صحافی قتل ہو رہے ہیں
حکومت کوئی بہی ایکشن نہیں لیتے
مظاہرین شہری سماجی سول سوسائٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتل گرفتار کرکے صحافی کے خون سے انصاف کیا جاِے شہید صحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، 18 مشکوک ملزمان گرفتار
شہید صحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا، پولیس نے مختلف علاقوں سے 18 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شہید نصراللہ گڈانی کی نماز جنازہ میں سندھ بھر سے صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کپی۔سندھ کے مختلف شہروں میں شہید نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔ نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے، کشمور، کندھ کوٹ، خیرپور، شہداد کوٹ، سکر، سیٹھارجہ، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔
شہید نصراللہ گڈانی کے بھائی یعقوب گڈانی نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ بھائی یعقوب گڈانی
بھائی پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنائی جائے۔
شہید نصراللہ گڈانی کی ماں، 4 معصوم بیٹے اور 2 بیٹیاں صدمے کی حالت میں
نصر اللہ گڈانی کے 10 سالا بیٹے ارسلان کا کہنا تھا کے بڑا بن کے پائلٹ بنو گا پر اب میں اپنے والد کی طرح صحافی بنوگا۔ بیٹا ارسلان
قمبر شہدادکوٹ یونین آف جرنلسٹ کی کال پر مختلف شہروں میں شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے خلاف صحافیوں کا احتجاج
شہدادکوٹ میں صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کے خلاف کوٹو موٹو چوک پر صحافیوں کا احتجاج، شدید نعرے بازی
قمبر میں بھی پریس کلب کے سامنے بھی صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، نعریبازی
سجاول جونیجو میں بھی صحافیوں نے نصر اللہ گڈانی کے قتل پر شدید احتجاج کیا، نعرے بازی
حق سچ کے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو اسی طرح دبایا جارہا ہے،
شہید صحافی نصراللہ گڈانی کو مظلوموں کی نمائیندگی کرنے پر قتل کیا گیا، قمبر پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس نصراللہ جیسے کئی صحافیوں نے قوم اور مظلوموں کی خاطر جام شہادت نوش کیا ہے، نصراللہ گڈانی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے،
شہید نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، قمبر شہدادکوٹ یونین آف جرنلسٹ
صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی، زراعت اور اسپورٹس سردار محمد بخش خان مہر میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں قبول گڈانی پہنچ کر مقتول صحافی نصرﷲ گڈانی کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا.
اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصرﷲ گڈانی سچ لکھنے والے ایک نڈر صحافی تھے، جس کے قتل پر دلی صدمہ پہنچا ہے، افسوسناک واقع پر مسلسل وزیر داخلہ اور اطلاعات سے رابطے میں رہا ہوں اس سلسلے میں پ پ قیادت نے بھی نوٹس لیا ہے. ہمارا وہی مطالبہ ہے جو کہ لواحقین اور عوام کا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد سزا ملے، ورثاء کی خواہش ہے مطابق انصاف ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ اگر ورثاء اجازت دیں تو ذاتی طور پر مقتول صحافی کے بچوں کی انٹر تک تعلیم کا خرچ برداشت کرنے کو تیار ہوں، سانحہ بڑا ہے، ورثاء کے ساتھ ہیں، ﷲ پاک ان کو صبر عطا فرمائے
شہید صحافی نصراللہ گڈانی کیس سے متعلق اہم انکشافات گھوٹکی پولیس کی جانب سے مجھ پر اور میرے بچوں دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ شھید صحافی نصراللہ گڈانی ہمارا بھائی ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ گھوٹکی پولیس میرے بچوں کو گرفتار کرکے لے گی ہے۔ گھوٹکی پولیس نے میری ہللیا کو بلاجواز گرفتار کیا ہے۔