طلاق لیکر دوسرئ شادی کرنے والی خاتون خو سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مک کر ڈنڈے سوٹوں سے قتل کردیا بتایا گیا کہ سابق شوہر کو اس بات کو قلق تھا کہ اسنے طلاق کیوں لی

تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ میں سابقہ شوہر نےخاتون پر حملہ کرکے قتل کردیا۔تاندلیانوالہ کے چک 412گ ب میں منیراں بی بی گھر میں تھی کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر حملہ کر دیا۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈنڈے سوٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ڈنڈے سوٹوں کے وار سے خاتون جاں بحق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔مقتولہ نے سابقہ شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کر رکھی تھی۔ملزمان کو طلاق لینے کا رنج تھا جس پر انتہائی قدم اٹھایا۔تھانہ صدر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں