سابق وزیراعظم بے نظیر اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے رخصتی کے موقع پر کراچی میں دو تقاریب ہوئیں 13 سال قبل راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے خاندان میں یہ بڑی خوشی ہوئی تقریب میں پیپلزپارٹی کے ملک بھر سے ممتاز رہنما شریک تھے کورونا کی وجہ سے تقریب محدود اور خواتین اور مرد مہمانوں نے ماسک لگا رکھے تھے
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی
بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں ہفتہ کی شب بلاول ہائوس کراچی میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پربلاول ہاوس کے وسیع و وعریض لان میں بینکوئٹ بڑی خوبصورتی سے سجایاگیا تھا جس میں ملک بھر سے محدود تعداد مہمانوں نے جن کا بھٹو اور زرداری خاندان سے دیرینہ تعلق رہا ہے شرکت کی ۔مہمانوں کی تواضع بار بی کیو اور دوسرے روایتی کھانوںسے کی گئی ۔ اس موقع پرچکن بوٹی اور ریشمی کباب بکرا روسٹ ، پالک گوشت ، مٹن پلاؤ ، دیسی چکن قورمہ ، مٹن اسٹیک بھی تیار کیا گیا تھا۔آصف علی زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈِش بھنڈی بھی مہمانوں کے لئے تیار کرائی تھی۔دریں اثناء بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خوشی میں لیاری کے ککری گرائونڈ میں ایک بڑے عوامی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ورائٹی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس میں شہر بھر سے جیالوں نے شرکت کرکے اپنی مسرت کا اظہار کیا