جھنگ کے علاقہ شورکوٹ کے نواحی قصبہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معراج فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تا ہم بر وقت اجیکٹ ہونے سے پائلٹ محفوظ رہا ۔

جھنگ کے علاقہ شورکوٹ کے نواحی قصبہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معراج فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تا ہم بر وقت اجیکٹ ہونے سے پائلٹ محفوظ رہا ۔

جھنگ کے علاقے شورکوٹ کے نواحی قصبہ چک نمبر 412 میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معراج فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا طیارے نے رفیقی ایئر بیس سے اڑان بھری اور چند منٹ بعد حادثہ کا شکار ہو گیا پائلٹ بذریعہ پیرا شوٹ بر وقت طیارے سے نکلنے پر محفوظ رہا ۔اطلاع ملتے ہی پاک فضائیہ اور سیکیورٹی فورسز کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں حادثہ میں مقامی شہری آگ میں جھلس گیا تاہم فوری امدادی کاروائیوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور مقامی شہری اخلاق احمد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں