سینیٹر مشتاق احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کارکن رومان ساجد شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے،

اسلام آباد ()سینیٹر مشتاق احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کارکن رومان ساجد شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے،سی سی ٹی وی ویڈیوز میں موجود قاتل واضح نظر آرہا ہے لہذاٰ فرضی ملزم کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے اصل ملزم کو گرفتار کیا جائے،اصل ملزم کو بچانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، حکومت کو وارننگ دیتے ہیں 24مئی تک اصل ملزم گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا جس کی ذمہ داری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر عائد ہوگی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںانجمنِ طلبہ اسلام کے مرکزی صدر سید حسنین نوری،نائب ناظم پنجاب محسن علی،ناظم انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی احمد علی اعوان،ایم ایس او کے مرکزی صدر سردار مظہر،محافظان نظریہ پاکستان کے چیئرمین پیر زادہ محمد امین قادریو دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ انجمنِ طلبہ اسلام کے کارکن رومان ساجد شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے،فرضی ملزم کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے اصل ملزم کو گرفتار کیا جائے،سی سی ٹی وی ویڈیوز میں موجود قاتل واضح نظر آرہا ہے مگر کبھی حادثہ،کبھی فرضی گرفتاری اور کبھی من پسند ایف آئی آر کے اندراج جس میں ملزم کی ولدیت ظاہر نہیں کی گئی سبھی حقائق مسخ کرنے کی کوششیں ہیں،اصل ملزم کو بچانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا حکومت کو وارننگ دیتے ہیں 24مئی تک اصل ملزم گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا جس کی ذمہ داری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر عائد ہوگئی۔ہماری امن پسندی کو کمزور مت سمجھاء جائے۔بدلہ لینا بھی جانتے ہیں اور قربانیاں دینا بھی۔قاتل کو انکی کمین گاہیں نہیں بچا سکتیں۔لاشوں پہ سیاست کرنا ہمارا طرز عمل نہیں مگر شہداء کے قاتلوں کو معاف بھی نہیں کیا جاسکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا انجمن طلبہ اسلام کے کارکن رومان ساجد کی لاش پہ کسی کو سیاست کی اجازات نہیں دیں گے۔مقتدر شخصیت کا بیٹا ہمارے شہداء کا قاتل ہے،ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،انہوں نے کہا ملک میں جاری اسرائیل کے خلاف مہم میں انجمنِ طلبہ اسلام کا کردار جراتمندانہ ہے،ملک بھر کے علماء و مشائخ اور تنظیمات اہل سنت انجمنِ طلبہ اسلام کے ساتھ ہیں، رومان جس کے قاتل 24مئی تک گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا،ملک میں جاری اسرائیل کے خلاف مہم میں انجمنِ طلبہ اسلام کا کردار جراتمندانہ ہے ،ملک بھر کے علماء و مشائخ اور تنظیمات اہل سنت انجمنِ طلبہ اسلام کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں