اٹک پولیس نے دس سالہ معصوم بچی کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کروا لیا 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔

اٹک پولیس نے دس سالہ معصوم بچی کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کروا لیا 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔
سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق مسمی فدا حسین ولد محمد امین سکنہ جنڈ نے مورخہ 22.07.2021 کو تھانہ جنڈ میں تحریری درخواست کی کہ اسکی دس سالہ بیٹی کو دو ملزمان اغواء کرکے لے گئے ہیں اور 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر مقدمہ نمبر 194مورخہ 22.07.2021 بجرم 365A ت پ تھانہ جنڈ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او جنڈ ڈی ایس پی ملک تفسیر اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ ممتاز خان کو مغویہ کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ایس ایچ او تھانہ جنڈ نے اے ایس آئی راشد محمود اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے انکشاف پر مغویہ بچی کو قبرستان دیہہ لنگر مزار سے بازیاب کیا مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام افسران کو سختی سے یہ ہدایات دی ہیں کہ بچوں،خواتین اور بزرگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا انکی ذمہ داری ہے اور اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ انہوں نے ضلع کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پولیس پر اعتماد رکھیں اور کسی بھی جرم کی فوری اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے جرائم کے سدباب کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں