ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر قومی پرچم سرنگوں حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام قوم ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک صدر وزیراعظم قائد حزب اختلاف وزرائے اعلی کابینہ کے اراکین سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر قومی پرچم سرنگوں حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام قوم ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک صدر وزیراعظم قائد حزب اختلاف وزرائے اعلی کابینہ کے اراکین سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرا براہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مریم نوازشریف
ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مریم نوازشریف
پاکستان اور ایران کے تعلقات کے لئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔ مریم نوازشریف
ایرانی صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر پاکستان میں یوم سوگ منانے کا اعلان

صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پرچم سرنگوں رہے گا۔

سپیکرملک محمد احمد خان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے حادثے میں جان بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار

پاکستان اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ سپیکرملک محمد احمد خان

سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایرانی صدر کے انتقال کو نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے بڑا نقصان قرار دےدیا۔

ایرانی صدر ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خاص محبت رکھتے تھے۔سپیکر ملک محمد احمد خان

پاکستان سمیت اسلامی دنیا نے ایک عظیم رہنما کھو دیا ہے۔ سپیکرملک محمد احمد خان

صدر ابرہیم رئیسی ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد کے حامی رہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کا اظہار تعزیت:

آج عالمِ اسلام کے لیے انتہائی رنج و اَلم کا دن ہے۔
حسن مرتضیٰ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت عالمِ اسلام کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
حسن مرتضیٰ

دُکھ کی اسِ گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
حسن مرتضیٰ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
حسن مرتضیٰ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دنیا اسلام کے عظیم مجاہد اور انقلابی راہنما تھے
حسن مرتضٰی

پوری قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
حکومت پاکستان کا سوگ منانے کا اعرلان، پرچم سرنگوں رہے گا
حکومت پاکستان کر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کااسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان و دیگر شخصیات کی شہادت پردُکھ کا اظہار

اس جانگداز حادثے پررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیشں ،قائدملت جعفریہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ سید ساجد نقوی

ابراہیم رئیسی نے عالمی سطح پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی

دکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ علامہ ساجد علی نقوی

ابراہیم رئیسی کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے اور باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے جرأت مندانہ عملی اقدامات سمیت ان ممالک کے دورہ جات کئے، علامہ ساجد علی نقوی

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ھاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور دیگر شخصیات کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، علامہ سید ساجد علی

اس مشکل وقت میں پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ترجمان

ایرانی صدر کا دورہ تاریخی تھا، ان کے دورے میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔ترجمان

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدرکےدورے میں مل کرآگے بڑھنے پر بات ہوئی تھی
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ملک حبیب نور اورکزئی کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر اظہار افسوس:*

ایرانی صدر کے شہید ہونے پر دل انتہائی افسردہ ہے وہ ایک بہادر انسان تھے

واحد وہ شخص تھے جنہوں نے اسرائیل کو آنکھیں دکھائیں

اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طیارہ حادثے میں انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دور میں ایران کے پاکستان سے تعلقات اچھے رہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری

ابراہیم رئیسی نے فلسطین کا مقدمہ کھل کر پیش کیا اور کسی کو خاطر میں نہ لایا ۔مولانا عبدالغفورحیدری

اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ عبد اللہیان اور گورنر تبریز کا ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت پر اظہارِ افسوس

افسوس ناک حادثے کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ شازیہ مری

ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں، شازیہ مری

دکھ کی اس گھڑی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شازیہ مری

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، شازیہ مری

ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو صبر جمیل عطا فرمائیں ،

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی المناک موت پر اظہار افسوس

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور انکے رفقاء کے انتقال پر ایران کی عوام سے تعزیت کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

اس افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے اور اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

انجینئر امیر مقام کا ایرانی حکومت اور عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

اللہ تعالی ایرانی عوام اور سوگوار خاندانوں کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ انجینئر امیر مقام

پاکستانی حکومت اور عوام مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔انجینئر امیر مقام

ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انجینئر امیر مقام

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ابراہیم رئیسی کا شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ہے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ایران کے صدر غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ایرانی صدر نے اسلام ، قران اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ابراہیم رئیسی ایک باحکمت ، جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سوگوران بلخصوص رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کاہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر مالک رحمتی سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار

ایرانی صدر کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا،چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی

ایرانی صدر کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، چئیرمین سینیٹ

پاکستان کی پارلیمان اورعوام صدر رئیسی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، سید یوسف رضاگیلانی

پاکستان کی پارلیمان اور عوام ہیلی کاپٹر حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چئیرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات بلندی اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر میں شہادت کی المناک خبر پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جا نب سے تعزیت کا اظہار،

ہم گہرے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، دفترِ خارجہ

ہماری دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ ہیں،دفترِ خارجہ

سوگ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، دفترِ خارجہ

صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان قابل احترام رہنما تھے ، دفترِ خارجہ

ان کی پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو تقویت دینے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دفترِ خارجہ

انہوں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اس اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا، دفترِ خارجہ

اسلامی جمہوریہ پاکستان ایران کے ساتھ دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، دفترِ خارجہ
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان*

ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثہ اظہار افسوس

ایران کے عوام سے اظہار تعزیت

*قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراھیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار*

عمر ایوب خان کا دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار۔

حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا۔ اپوزیشن لیڈر

امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ عمر ایوب خان

صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، عمر ایوب خان

صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔

مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اپوزیشن لیڈر

پاکستان کی عوام سید محمد ابراھیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے، عمر ایوب خان

اپوزیشن لیڈر کی اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی ،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

اسلام آباد : مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے ھیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ۔ وزیر خارجہ اور دیگر ایرانی آفیشلز کی ھیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

اسلامآباد: ایرانی صدر و وزیر خارجہ اور دیگر افسران کی شہادت کا سن کر دلی دکھ اور صدمہ ھوا ھے۔ ایمل ولی خان

اسلامآباد : پاکستانی عوام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و وزیر خارجہ کے شہادت پر رنجیدہ ھے۔ ایمل ولی خان

اسلام آباد: مشکل کے گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ھے۔ ایمل ولی خان

اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و وزیر خارجہ و دیگر ایرانی سرکاری افسران کی شہادت ایک بڑا سانحہ ھے۔ ایمل ولی خان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار*

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی ناگہانی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین رفیق تھے، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گہرے دکھ کے ساتھ، ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کے المناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جام کمال خان

ان کے بے وقت انتقال نے بہت سے دلوں میں ایک گہرا خلا چھوڑ دیا ہے۔ جام کمال خان
صدر رئیسی ایک عظیم وژنری رہنما تھے۔ جام کمال خان

میں صدر رئیسی کے خاندان، حکومت اور ایران کے عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ جام کمال خان

اس مشکل کی گھڑی میں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جام کمال خان

پاکستان کی سرکاری عمارات پر پرچم سرنگوں کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے حنیف عباسی کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

حنیف عباسی کا ایرانی صدر اور دیگر افراد کے سوگواران سےاظہار تعزیت

اس المناک وقت میں ہمارے دعائیں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، حنیف عباسی

پاکستان کے عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،حنیف عباسی
وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا ایرانی صدر ابراہیم ریسی
کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار*

وفاقی وزیر قانون نے حادثے میں شہید وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیر قانون نے کہا کی دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور اس کے عوام ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

ایران اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور پاکستان ابراہیم ریسی کی بطور صدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں