63

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بغیر پروٹوکول اچانک دورے شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات تمام عملہ معطل گاڑیوں کی چیکنک کو چھوڑ کر کمروں میں آرام کررہے تھے ناقص انتظامات اور صفائی کی صورت حال پر ایم ایس درگئی ہسپتال معطل

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بغیر
پروٹوکول اچانک دورے
شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات تمام عملہ معطل گاڑیوں کی چیکنک کو چھوڑ کر کمروں میں آرام کررہے تھے
ناقص انتظامات اور صفائی کی صورت حال پر ایم ایس درگئی ہسپتال معطل

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بغیر پروٹوکول اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ۔
پشاور : وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا مردان اور ضلع ملاکنڈ کے مختلف علاقوں ,ہسپتالوں ، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ ۔
پشاور : شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ پر تعینات تمام عملہ معطل ۔
پشاور :عملہ سڑک پر گاڑیوں کی چیکنک کو چھوڑ کر کمروں میں آرام کررہے تھے۔
پشاور :مردان میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار براہمی ۔ ٹی ایم او کو وارننگ جاری ۔
پشاور : ناقص انتظامات اور صفائی کی صورت حال پر ایم ایس درگئی ہسپتال معطل ۔ دیگر عملے کو وارننگ جاری ۔
پشاور : ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ڈی ایچ او ملاکنڈ سے وضاحت طلب ۔
پشاور : سخاکوٹ میں ٹریفک مینجمنٹ کی ابتر صورتحال پر انچارچ اور دیگر عملہ معطل ۔
پشاور : ڈیوٹی پر کوئی موجود نہیں تھے : وزیراعلی کا ایکسائز اہلکاروں سے سوال
پشاور : شدید گرمی کی وجہ سے کمروں میں گئے ۔ اہکاروں کا جواب
پشاور : وزیر اعلی گرمی میں نکل کر آیا ہے تو اپ کو بھی ڈیوٹی دینی ہوگی ۔ تنخواہ ڈیوٹی کی ملتی ہے۔ وزیر اعلی کی اہلکاروں سے گفتگو
پشاور : جو سرکاری اہلکار ڈیوٹی میں غفلت کریگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی وہ گھر جائے گا ۔ وزیراعلی محمود خان
پشاور : سرکاری ادارے اور اہلکار عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان
پشاور : عوام کو سہولیات فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ محمود خان
پشاور : تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے عوامی حقوق کا تحفظ کررہے ہے۔ محکموں کو کارکردگی دکھانی ہوگی۔ وزیراعلیٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں